جتنی مرضی ضیافتیں اڑا لیں، رعایت ملے گی نہ ہی کوئی سمجھوتہ ہوگا، مراد سعید

پیر 20 مئی 2019 16:07

جتنی مرضی ضیافتیں اڑا لیں، رعایت ملے گی نہ ہی کوئی سمجھوتہ ہوگا، مراد سعید
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2019ء) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے اپوزیشن پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جتنی مرضی ضیافتیں اڑا لیں، رعایت ملے گی نہ ہی کوئی سمجھوتہ ہوگا۔گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے اپوزیشن کے اعزاز میں دی گئی دعوت افطار پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاست میں ایمان کی تجارت کرنے والا ٹولہ بھی مسٹر ٹین پرسنٹ کے پاس آیا۔

(جاری ہے)

مراد سعید نے کہا کہ ایمان کے سوداگر اس کے خلاف اکٹھے ہوئے جو کہتا ہے کہ چوروں کو این آر او نہیں دوں گا۔انہوں نے کہا کہ ایک کے ابو جیل میں جا چکے ہیں، دوسرے کے پہنچنے والے ہیں، قوم کی لوٹی گئی دولت واپس کرنا ہو گی۔وزیر مواصلات نے کہا کہ سیاست کے نام نہاد چیمپئنز آج قوم کے سامنے پوری طرح بے نقاب ہوگئے ہیں، شکست خوردہ عناصر نے آج زرداری کو اپنا سیاسی امام تسلیم کر لیا۔انہوں نے کہا کہ زرداری کو بیماری قرار دینے والے کی صاحبزادی بھی جناب زرداری پر ایمان لے آئیں، زرداری کو لاہور کی سڑکوں پر گھسیٹنے کا دعویٰ کرنے والے کا صاحبزادہ بھی پہنچا

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں