رمضان کے آئندہ دو ہفتوں کے دوران پاکستان کے لیے آن لائن ترسیلات زر میں اضافے کا امکان

سنہ 2018ء میں عید الفطر سے قبل کا ہفتہ ورلڈ ریمٹ کے لیے پاکستان میں مصروف ترین ہفتہ تھا

پیر 20 مئی 2019 16:04

رمضان کے آئندہ دو ہفتوں کے دوران پاکستان کے لیے آن لائن ترسیلات زر میں اضافے کا امکان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مئی2019ء) آن لائن منی ٹرانسفر کرنے والی ممتازسروس، ورلڈ ریمٹ کے پاس دستیاب ڈیٹا سے ظاہر ہوتا ہے کہ گزشتہ برس، سنہ 2018ء میں عید الفطر سے قبل کا ہفتہ کمپنی کے لیے پاکستانی ترسیلات زر کے اعتبار سے مصروف ترین ہفتہ تھا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے مالی سال 2019 ء کے پہلے دس ماہ (جولائی تا اپریل)کے دوران تقریباً 17.9ارب روپے کی رقوم پاکستان بھیجی گئیں جو سنہ 2018ء کے اسی عرصے کے دوران بھیجی گئی ترسیلات زر سے تقریباً8.5 فیصد زیادہ ہیں۔

توقع ہے کہ آئندہ دوہفتوں کے دوران، ترسیلات زر کے اس داخلی بہاوٴ میں مزید اضافہ ہوگا کیوں کہ لاکھوں پاکستانی عید الفطر سے قبل اپنے اہل خانہ کو رقم بھیجتے ہیں۔

(جاری ہے)



سنہ 2018ء میں ورلڈ ریمٹ نے ، 4جون سے شروع ہونے والے ہفتے کے دوران(عید الفطر سے پہلے کا ہفتہ)، پاکستان بھیجی جانے والی رقوم کے حجم میں بلند ترین اضافہ دیکھاتھا۔اس عرصہ کے دوران بھیجی گئی رقوم کا حجم گزشتہ برس کے اوسط ہفتے سے 44 فیصد زیادہ تھا جس سے ظاہر ہوتا تھا کہ رمضان ایک اہم موقع ہے جب بیرون ملک پاکستانی اپنے عزیزوں اور کمیونٹیز کو رقم بھیجتے ہیں۔



ورلڈ ریمٹ کے کنٹر ی ڈائریکٹر برائے پاکستان، حمزہ اسلام نے کہا: ”پاکستان رقم بھیجنے کے حوالے سے رمضان مصروف ترین مہینہ ہوتا ہے اور ہم اس بات کے لیے پر عزم ہیں کہ اپنے کسٹمرز کی مدد کریں اور ان کی رقم فوری طور پر محفوظ طریقے سے ان لوگوں تک پہنچائیں جو اُن کے لیے اہمیت رکھتے ہیں۔“

انہوں نے مزید کہا:”ہم بینک اکاونٹ رکھنے والے اور نہ رکھنے والے ،تر سیلات زر وصول کرنے والے، دونوں قسم کسٹمرزکو متعدد آسان طریقے پیش کرتے ہیں۔

ان طریقوں میں بینک ٹرانسفر، کیش پک اپ، ایئر ٹائم ٹاپ اپ اور موبائل منی شامل ہیں۔ رقم کی ترسیل اور وصولی کی صورت میں ہم رقم بھیجنے والوں اور وصول کرنے والوں کو ایس ایم ایس یاواٹس ایپ کے ذریعہ نوٹیفکیشن بھی بھیجتے ہیں تاکہ جب ان کی رقم سفر کر رہی ہو تووہ ہر قدم پر اسے ٹریک کر سکیں۔“

اپنے کسٹمرز ک کی جانب سے بھیجی گئی رقم سے معاشرے کوپہنچنے والے فائدے میں اضافے کے لیے ہم نے ایک اور قدم اٹھایا ہے۔

رمضان 2019ء کے دوران پاکستان بھیجی جانے والی ہر رقم پر ایک افطار کی قیمت کے مساوی رقم ایک مستحق شخص کو ایدھی فاوٴنڈیشن کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔*

آن لائن ترسیلات زر کی صورت میں کسٹمرز کو وقت اور رقم دونوں صورتوں میں بچت ہوتی ہے کیوں کہ انہیں ایجنٹ کے پاس جانا نہیں پڑتا ہے اور نہ ہی گھر رقم بھیجنے کے لیے فیس ادا کرنا پڑتی ہے۔ورلڈ ریمٹ کی ایپ استعمال کرتے ہوئے ، برطانیہ، امریکا اور آسٹریلیا سمیت پچاس سے زائد ممالک میں رہائش پذیرپاکستانی کہیں سے بھی اور کسی بھی وقت ، محض چند ٹیپس کے ذریعے، رقم بھیج سکتے ہیں۔



بیرون ملک رہنے والے پاکستانیوں اور ان کے عزیزوں کی اعانت کے لیے، ورلڈ ریمٹ نے حال ہی میں، 210امریکی ڈالرز یا اس کے مساوی **رقم پاکستان بھیجنے پر ، زیرو فیس متعارف کرائی ہے۔ فیس میں یہ استثنیٰ کمپنی نے پاکستان ریمیٹنس انیشی ایٹو میں شمولیت پر کرائی گئی ہے جو اسٹیٹ بینک آف پاکستان، وزارت بیرون ملک مقیم پاکستانی و انسانی وسائل اور وزارت خزانہ کا مشترکہ پروگرام ہے ۔

اس پروگرام کا مقصد پاکستان رقم بھیجنے کے لیے قانونی ذرائع کے استعمال کے لیے بیرون ملک پاکستانیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے ۔
* ورلڈ ریمٹ پاکستان بھیجی جانے والی ہر رقم پر ایک ضرورت مند شخص کے افطارکے لیے درکار رقم کے برابر ایدھی فاوٴنڈیشن کو عطا کرے گا۔ عطیے کی یہ اسکیم ، اتوار، 30جون، 2019ء تک یا کل رقم کے 20,000 افطار کے پہنچنے تک جاری رہے گی۔
**امریکی ڈالرز کے علاوہ کسی اور کرنسی میں رقم بھیجنے والے کسٹمرز ، فیس کے استثنیٰ کے لیے کم از کم رقم معلوم کرنے کی غرض سے براہ مہربانی ورلڈ ریمٹ کی ویب سائٹ کا وزٹ کریں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں