نوازشریف کی طبی بنیاد پردرخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر
نوازشریف متعدد بیماریوں میں مبتلا ہیں،العزیزیہ ریفرنس میں سزا معطل کرکے ضمانت دی جائے،اسلام آباد ہائیکورٹ کا 2 رکنی بنچ کل درخواست پرسماعت کرےگا
ثنااللہ ناگرہ پیر 20 مئی 2019 16:27
(جاری ہے)
نوازشریف کا بلڈ پریشراورشوگر لیول ابھی تک معمول کے مطابق نہیں۔
درخواست میں عدالت کو مزید بتایا گیا کہ نوازشریف کا بلڈ پریشر اور شوگرعارضہ ہارٹ اٹیک کا سبب بن سکتا ہے جو جان لیوا ہوسکتا ہے۔ نوازشریف کو العزیزیہ ریفرنس میں سزا معطل کرکے ضمانت دی جائے۔ درخواست میں برطانیہ، امریکا اورسوئیزرلینڈ کے اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کی رائے شامل کی گئی ہے۔ درخواست میں مزید استدعا کی گئی کہ نوازشریف چاہتے ہیں ان کا علاج بیرون ملک انہی ڈاکٹرزسے کرایا جائے۔نوازشریف کو بیرون ملک علاج کی اجازت دی جائے۔ سابق وزیراعظم نوازشریف نے وکیل خواجہ حارث کے کے توسط سے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔ درخواست میں چیرمین نیب، سپرنٹنڈنٹ جیل کوٹ لکھپت اوراحتساب عدالت کوفریق بنایا گیا ہے۔ واضح رہے سابق وزیر اعظم کو سپریم کورٹ نے علاج کروانے کے لیے 6 ہفتوں کی ضمانت دی تھی جس کی مدت 7 مئی کو ختم ہو ئی. سپریم کورٹ نے 26 مارچ کو العزیزیہ سٹیل ملز کے مقدمے میں میاں نواز شریف کو چھ ہفتوں کی ضمانت دی تھی. چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی ضمانت میں توسیع سے متعلق نظرثانی کی درخواست کو مسترد کردیا تھا جبکہ میاں نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ تھاکہ ان کے موکل کی طبیعت میں بہتری نہیں آئی لہذا ان کی ضمانت کی مدت میں مزید 8 ہفتوں کی توسیع کی جائے. جس پر بینچ کے سربراہ نے استفسار کیا کہ کیا اس عرصے کے دوران ان کے موکل کا علاج شروع کیا گیا جس پر میاں نواز شریف کے وکیل کا کہنا تھا کہ اس عرصے کے دوران عارضہ قلب کا علاج تو نہیں ہوسکا البتہ ان کی شوگر اور گردوں کے امراض کا علاج ضرور کیا گیا ہے. واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے گذشتہ برس دسمبر میں میاں نواز شریف کو العزیزیہ سٹیل ملز کے مقدمے میں 7 سال قید کی سزا سنائی تھی سابق وزیر اعظم لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید تھے۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ایرانی صدر کے دورہ پاکستان پر دونوں ملکوں کا 28 نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری
پاکستان میں ساری سیاسی جماعتوں میں اتحاد واتفاق پیدا کرنا ہوگا،ظاہر لطیف سلہریا
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی
ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع
جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی
کالعدم تنظیموں کی فہرست میں 4 سال بعد اضافہ، تعداد 79 ہوگئی
شیخ رشید کے خلاف ایک الزام پر درج متعدد مقدمات کے خلاف کیس کا فیصلہ محفوظ
بشریٰ بی بی کو زہردیے جانے کے خدشہ کا کیس، پیرتک ٹیسٹ کروا کر رپورٹ عدالت میں جمع کروانے کا حکم
پتا تو چلے ٹرائل میں کیا طریقہ کار اپنایا گیا سپریم کورٹ کا فوجی عدالتوں میں سویلین ٹرائل کیخلاف اپیل ..
پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 17فیصد کی کمی ریکارڈ
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ایرانی صدر کے دورہ پاکستان پر دونوں ملکوں کا 28 نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی
-
کراچی، ایرانی صدرکی روانگی، متعدد راستے بند، بچے اسکول نہ پہنچ سکے
-
شیخ رشید کے خلاف ایک الزام پر درج متعدد مقدمات کے خلاف کیس کا فیصلہ محفوظ
-
بشریٰ بی بی کو زہردیے جانے کے خدشہ کا کیس، پیرتک ٹیسٹ کروا کر رپورٹ عدالت میں جمع کروانے کا حکم
-
بدین میں 2 نوعمرلڑکوں کا گینگ ریپ، پولیس اہلکار اورسیاستدان کیخلاف مقدمات درج
-
وزیراعظم شہبازشریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزارقائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
وزیراعظم شہا زشریف کی مزار قائد پرحاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
چیئرمین سینیٹ سے امریکی سفیرکی ملاقات ، عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد دی
-
پشاو،بڈھ بیرپولیس کی کارروائی، چوری میں ملوث ملزم گرفتار
-
شاہ محمود قریشی کے بھانجے آزاد رکن قومی اسمبلی کا سنی اتحاد کونسل میں شامل ہونے سے انکار
-
گجرات، ہسپتال کی سرجیکل وارڈ کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق متعدد افراد زخمی