اٹک پولیس نے نئے پاکستان کے چہرے کو مسخ کردیا

علاقہ باہتر میں بدمعاشوں کی ایما پر پولیس نے 80سالہ غریب کو تھانہ میں بند کر کے تشدد کرتے ہوے گھر پر قبضہ کروا دیا،آبائو اجداد سے رہنے والا در بدر ہو گیا م*رباب اختیار مدد کریں ،متاثرہ شخص محمدرزاق کی انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی اپیل

پیر 20 مئی 2019 22:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2019ء) پنجاب پولیس نے نئے پاکستان کے چہرہ کو مسخ کرتے ہوئے اٹک کے علاقہ باہتر میں بدمعاشوں کی ایما پر پولیس نے 80سالہ غریب کو تھانہ میں بند کر کے تشدد کرتے ہوے گھر پر قبضہ کروا دیا۔اباو اجداد سے رہنے والا در بدر ہو گیا۔پولیس مقامی بدمعاشوں کے کہنے پر علاقہ غیر کی بن گئی۔ارباب اختیار مدد کریں انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی اپیل۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اسی سالہ بوڑھے محمد رزاق نامی شخص سے ملاقات ہوئی جس نے اپنے اوپر ہونے والے ظلم کی داستان بیان کرتے ہوئے بتایا کہ باہتر کے دیہی علاقہ میں وہ رہائش پذیر ہے اولاد نرینہ نہ ہونے سے بارہ مرلہ کا گھر بھی مقامی وڈیرے چھین لینا چاہتے ہیں انہوں نے بتایا کہ عارف اور شاہد نامی افراد نے پولیس کے ذریعے گرفتار کروا کر ظلم وبربریت کا مظاہرہ کیا گیا اور بعد ازاں انکے گھر پر قبضہ کروا دیا گیا۔محمد رزاق نے اپیل کی کہ ایم این اے طاہر صادق کے لوگوں نے ان پر ظلم کے پہاڑ توڑے ہیں عمران کی حکومت میں انصاف ملنا تو درکنار گھر بھی چھین لئے گئے ارباب اختیار نوٹس لیکر مدد کریں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں