جووزیراعظم کو نہ ماننے کے بیان داغ رہی ہیں وہ اپنے نام پر موجود جائیدادیں بھی تسلیم نہیں کرتی تھیں، مراد سعید کی مریم نواز پر تنقید

ووٹ کو عزت دلوانے والے پچھلے کئی ماہ سے کس بل میں چھپے ہوئے تھے، ابو کے بعد مفرور چچا کے گرد گھیرا تنگ ہوا تو دوبارہ ووٹ کی عزت کا خیال آگیا، بیان

پیر 20 مئی 2019 23:13

جووزیراعظم کو نہ ماننے کے بیان داغ رہی ہیں وہ اپنے نام پر موجود جائیدادیں بھی تسلیم نہیں کرتی تھیں، مراد سعید کی مریم نواز پر تنقید
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2019ء) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے مسلم لیگ (ن ) کے اجلاس اور مریم نواز کے بیان پر نہایت دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ جووزیراعظم کو نہ ماننے کے بیان داغ رہی ہیں وہ تو اپنے نام پر موجود جائیدادیں بھی تسلیم نہیں کرتی تھیں۔ ایک بیان میں مراد سعید نے کہاکہ انکی لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں اور وہ تو اپنے والد کیساتھ رہتی تھیں۔

مراد سعید نے کہاکہ ستم ظریفی تو یہ ہے کہ والد انکی وجہ سے آج کل کوٹ لکھپت میں رہتے ہیں۔مراد سعیدنے کہاکہ ووٹ کو عزت دلوانے والے پچھلے کئی ماہ سے کس بل میں چھپے ہوئے تھے۔مراد سعید نے کہاکہ وقت نے ثابت کیا کہ جس شخص کے بیٹھنے سے وزارت عظمیٰ کے منصب کی توہین ہوتی تھی اسے حقیقی جگہ پر پہنچایا جاچکا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ابو کے بعد مفرور چچا کے گرد گھیرا تنگ ہوا تو دوبارہ ووٹ کی عزت کا خیال آگیا۔

مراد سعید نے کہاکہ ووٹ کی عزت احتساب کی رفتار سے مشروط ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ابھی والدِ گرامی کو فرار کی راہ مل جائے ووٹ کی عزت پوری آب و تاب سے بحال ہو جائے گی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران خان مقبول ترین وزیراعظم ہی نہیں محبوب ترین سیاسی قائد بھی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ووٹ کو عزت دلوانے والا نام نہاد تماشاپہلے بھی ناکام ہوا، اب کی بار بھی ہوگا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ لوٹی گئی دولت واپس کرنے اور سیاست سے بوریا بستر گول کرنے کے علاوہ کوئی آپشن دستیاب نہیں، یہ بات جتنی جلد اپنے دماغ میں بٹھا لیں اتنا ہی انکے حق میں بہتر ہے۔مراد سعید

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں