بلاول بھٹو کی جانب سے دی گئی افطار پارٹی کے اختتام پر مریم نواز نے شاہد خاقان عباسی کو بلاول سے ملنے نہ دیا

شاہد خاقان عباسی ،بلاول سے ملنے کے لیے جانے لگے تو مریم نواز نے انکا بازو پکڑ کر کہا کہ ’آپ چلیں‘

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 20 مئی 2019 20:42

بلاول بھٹو کی جانب سے دی گئی افطار پارٹی کے اختتام پر مریم نواز نے شاہد خاقان عباسی کو بلاول سے ملنے نہ دیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مئی2019) بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے اسلام آباد میں دی جانے والی افطار پارٹی کے بعد واپسی کے وقت سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بلاول بھٹو سے ملنا چاہتے لیکن مریم نواز نے ان سے کہا کہ ’ آپ آئیں‘۔ شاہد خاقان عباسی نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف سے کہا کہ ’میں بلاول بھٹو سے مل کر آتا ہوں‘ لیکن مریم نواز نے ان کو بازو سے پکڑ کر کہا کہ ’ آپ چلیں‘۔

اس حوالے سے وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مریم نواز نے شاہد خاقان کے بازو سے پکڑ کر انہیں آگے چلنے کو کہا جب کہ واپس جا کر بلاول سے ملنا چاہتے تھے۔ 

یاد رہے کہ اتوار کے روز بلاول بھتو کی دعوت پر مریم نواز شریف نے بلاول ہاؤس اسلام آباد میں افطار پارٹی مین شرکت کی ان کے ہمراہ شاہد خاقان عباسی، حمزہ شہباز اور ایاز صادق بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

 پارٹی کے اختتام پر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بلاول بھٹو سے ملنا چاہتے لیکن مریم نواز نے ان سے کہا کہ ’ آپ آئیں‘۔ شاہد خاقان عباسی نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف سے کہا کہ ’میں بلاول بھٹو سے مل کر آتا ہوں‘ لیکن مریم نواز نے ان کو بازو سے پکڑ کر کہا کہ ’ آپ چلیں‘۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں