وفاقی وزیر انسانی حقوق سے جاپانی اور فرانسیسی سفراء کی ملاقات

ڈاکٹر شیریں مزاری نے دونوں سفراء کو انسانی حقوق کے تحفظ ،فروغ کیلئے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا

پیر 20 مئی 2019 23:22

وفاقی وزیر انسانی حقوق سے جاپانی اور فرانسیسی سفراء کی ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2019ء) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری سے پاکستان میں متعین جاپانی سفیرکونی نوری مٹسودہ نے پیر کے روز اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بعد ازاں پاکستان میں متعین فرانس کے سفیر مارک بریٹے نے بھی وفاقی وزیرشیریں مزاری سے ملاقات کی اور انسانی حقوق سے متعلق امور پر گفتگو کی۔اس موقع پر وفاقی وزیرشیریں مزاری نے دونوں سفیروں کو موجودہ حکومت کی جانب سے ملک میں انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کیلئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں