وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سوشل میڈیا پر وائرل مسیج کا نوٹس لے لیا

وزارتِ خارجہ کو راجہ سہیل کے بیرون ملک علاج کیلئے ہر ممکن تعاون مہیا کرنے کی ہدایت

پیر 20 مئی 2019 23:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2019ء) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سوشل میڈیا پر وائرل مسیج کا نوٹس لیتے ہوئے وزارتِ خارجہ کو راجہ سہیل کے بیرون ملک علاج کے لیے ہر ممکن تعاون مہیا کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے آزاد کشمیر کے 23 سالہ نوجوان راجہ سہیل کے بیرون ملک علاج کے لیے وزارتِ خارجہ کو ہدایات جاری کردیں۔

ضلع باغ آزاد کشمیر کے رہائشی راجہ سہیل خان نے سوشل میڈیا پر حکومت سے اپیل کی تھی کہ اس کی بیماری کا علاج پاکستان میں ممکن نہیں ہے لہذا اسے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بیرون ملک علاج کے لیے بھیجا جائے تاکہ وہ ایک نارمل انسان کی طرح زندگی گزار سکے۔واضح رہے کہ راجہ سہیل ، ہڈیوں کے خطرناک مرض میں مبتلا ہے جس کا علاج پاکستان میں ممکن نہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں