اگر میڈیا گرے گا تو ریاست کا چوتھا ستون ہونے کی وجہ سے ریاست کو بھی نقصان ہوگا،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

عید تک میڈیا مالکان سے ادائیگیوں سے متعلق بات کرینگے،جہاں جہاں عمران خان کو الیکشن ہرانے کیلئے اشتہارات جاری کئے انٴْکی پیمنٹ بھی عمران خان نے کرنے کا کہا ہے ،اخبارات کو پیمنٹ نا ہونے سے میڈیا ورکرز کے گھر کے چولہے بند ہو نے جارہے ہیں،معاون خصوصی وزیر اعظم برائے اطلاعات و نشر یات

پیر 20 مئی 2019 23:44

اگر میڈیا گرے گا تو ریاست کا چوتھا ستون ہونے کی وجہ سے ریاست کو بھی نقصان ہوگا،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2019ء) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اگر میڈیا گرے گا تو ریاست کا چوتھا ستون ہونے کی وجہ سے ریاست کو بھی نقصان ہوگا،صحافی پاکستان کی امیج بلڈنگ اور اور ریاست کو مضبوط کرنے میں اپنا کردار ادا کرے،عید تک میڈیا مالکان سے ادائیگیوں سے متعلق بات کریں گے،جہاں جہاں عمران خان کو الیکشن ہرانے کیلئے اشتہارات جاری کئے انٴْکی پیمنٹ بھی عمران خان نے کرنے کا کہا ہے کیونکہ اخبارات کو پیمنٹ نا ہونے سے میڈیا ورکرز کے گھر کے چولہے بند ہو نے جارہے ہیں۔

پیر کو معاون خصوصی وزیراعظم برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے نیشنل پریس کلب میں صحافیوں سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ صحافیوں کو اشتراکی عمل کے ساتھ سہولیات دینی ہے ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ اگر میڈیا گرے گا تو ریاست کا چوتھا ستون ہونے کی وجہ سے ریاست کو بھی نقصان ہوگا۔انہو ں نے کہا کہ صحافی پاکستان کی امیج بلڈنگ اور اور ریاست کو مضبوط کرنے میں اپنا کردار ادا کرے ،اپنی ذمہ داریاں بہتر انداز میں انجام دیں ۔

انہو ں نے کہا کہ عید تک میڈیا مالکان سے ادائیگیوں سے متعلق بات کریں گے۔انہو ں نے کہا کہ جہاں جہاں عمران خان کو الیکشن ہرانے کیلئے اشتہارات جاری کئے انٴْکی پیمنٹ بھی عمران خان نے کرنے کا کہا ہے کیونکہ اخبارات کو پیمنٹ نا ہونے سے میڈیا ورکرز کے گھر کے چولہے بند ہو نے جارہے ہیں۔ معاون خصوصی نے کہا کہ ہم نے صدر پریس کلب سے مل کر ترجیحات بنائی تھی ،ہم اس اضطراب کو ختم کرنا چاہتے ہیں جو کارکنوں میں پایا جاتا ہے ۔

انہو ں نے کہا کہ ویج ایوارڈ ، سیکیورٹی ، پریس کلب کی گرانٹ سمیت نوکریوں کے تحفظ کیلئے حکومت تمام اقدامات کرے گی ۔انہو ں نے کہا کہ صحافیوں کو معاشرے کی گھٹن کو کم کرنے لئے تمام سہولیات فراہم کریں گے،میڈیا کی صفوں میں سکون معاشرے میں سیاسی استحکام اور معاشی استحکام دے گا ۔انہو ں نے کہا کہ ہم میڈیا ورکرز کو سہولیات دینے کے لئے منصوبہ بندی کر چکے ہیں ،جتنی بھی ادائیگیاں حکومت کرے گی اسے میڈیا ورکرز کی تنخواہوں سے منسلک کرے گی ۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ انصاف ہیلتھ کارڈ کے اجرا کیلئے وزیر اعظم کے پروگرام میں میڈیا کارکنوں کو بھی شامل کریں گے ۔انہو ں نے کہا کہ ہیلتھ انشورنس کے حوالے سے متعلقہ وزارت اے بھی مشاورت کی جائیگی۔انہو ں نے کہا کہ صحافیوں کی رہائشی سہولیات پر بھی منصوبہ بندی کر رہے ہیں ،صحافی برادری کو بھی دیکھنا ہے کہ قانون پر عمل درآمد کر نے کا کہنے والوں کو بھی قانون پر عمل کرنا ہوگا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں