سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے قطر کے سفیر ثاقر بن مبارک المنصوری کی ملاقات

دوطرفہ تعلقات سمیت دیگر اہم علاقائی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا

منگل 21 مئی 2019 17:35

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے قطر کے سفیر ثاقر بن مبارک المنصوری کی ملاقات
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے قطر کے سفیر ثاقر بن مبارک المنصوری نے منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت دیگر اہم علاقائی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپیکر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اپنے برادر ملک قطر کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے کیونکہ برادر ملک قطر نے ہرمشکل گھڑی میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے، پاکستان قطر کے ساتھ پارلیمانی روابط اور دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

سپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ دونوں ممالک پارلیمانی وفود کے تبادلوں سے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کر سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان علاقائی ترقی، تجارت، توانائی اور معیشت کے استحکام کے لیے قطر کے ساتھ ترجیح بنیادوں پر شراکت داری چاہتا ہے، حالیہ دورہ قطرکے دوران دارالحکومت دوحہ میں بین الپارلیمانی کانفرنس کے موقع پر علاقائی سلامتی اور خطے کو درپیش چیلنجزسے نکالنے کے لیے ہونے والی پیشرفت انتہائی اہمیت کی حامل ہے، سی۔

(جاری ہے)

پیک منصوبے سے خطے میں ترقی کی نئی رائیں کھلیں گی جس سے روزگارکے نئے مواقع پیدا ہونگے۔ قطر کے سفیر نے سپیکر کی طرف سے خیرسگالی کے جذبات کے اظہار پر شکل کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ قطر پاکستان کے ساتھ اپنے قریبی تعلقات کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اورقطر پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کو جاری رکھے گا، قطری سرمایہ کار پاکستان میں توانائی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا چاہتے ہیں، معیشت کی مضبوطی کے لیے قطر پاکستان کے ساتھ اپنا ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔

اسپیکر نے خیبر پختونخوا میں عالم آباد میں قائم ویلفیئر سٹی کے بارے میں قطر ی سفیر کو بریف کیا۔ قطری سفیر نے اسپیکر قومی اسمبلی کے رفاحی کاموں کے فروغ کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو سراہا۔ رفاحی کاموں کے فروغ کے لیے قطری سفیر کی جانب سے حکومت قطر کے تعاون کی یقین دہانی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں