جن پر ابھی تک کوئی جرم ثابت نہیں ہوا انہیں ہتھکڑیاں لگا کر پیش کرنا زیادتی ہے، آصف علی زرداری

منگل 21 مئی 2019 18:10

جن پر ابھی تک کوئی جرم ثابت نہیں ہوا انہیں ہتھکڑیاں لگا کر پیش کرنا زیادتی ہے، آصف علی زرداری
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ 80 سال کے بوڑھوں کو ہتھکڑیاں پہنا کر عدالت میں لایا جا رہا ہے جن پر ابھی تک کوئی جرم ثابت نہیں ہوا انہیں ہتھکڑیاں لگا کر پیش کرنا زیادتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات منگل کو یہاں عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ دریں اثناء اپنے ایک بیان میں آصف علی زرداری نے کہا کہ چیئرمین نیب کا عہدہ ان کو انٹرویو دینے کی اجازت نہیں دیتا، اس حوالے سے پیپلز پارٹی قانونی کارروائی کرے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں