اپوزیشن چلے کارتوس اور وہ تل ہیں جن میں تیل نہیں ہیں ، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

حکومت کے خلاف تحریک چلانا ان کی محض ہوائی فائرنگ ہے،کابینہ اجلاس کے بعد بریفنگ

منگل 21 مئی 2019 22:20

اپوزیشن چلے کارتوس اور وہ تل ہیں جن میں تیل نہیں ہیں ، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2019ء) ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن چلے کارتوس اور وہ تل ہیں جن میں تیل نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت کے خلاف تحریک چلانا ان کی محض ہوائی فائرنگ ہے وہ کابینہ اجلاس کی بریفنگ کے بعد صحافیوں کے سوالات کے جواب دے رہی تھیں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی تحریک کی دھمکی اتنا اہم ایشو نہیں تھا کہ کابینہ کے اجلاس میں زیر بحث آتا نواز شریف کی طرف سے ہائی کورٹ میں ضمانت کی درخواست کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کو صحت دے اور ان کی بیماری کو جیل اور جب وہ گھر ہوتے ہیں یکساں کیفیت سے رکھے کیونکہ جب وہ گھر ہوتے ہیں تو ٹھیک ٹھاک ہوتے ہیں چھ ہفتوں کی ضمانت پر وہ ایک روز بھی ہسپتال نہیں گئے جیل جاتے ہیں ان کی بیماری پراسرار شکل اختیار کرلیتی ہے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ اسلام آباد میں زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی بچی کے کیس پر کابینہ کو تفصیلات بتائی گئیں۔

اس حوالے سے وزیر اعظم اور حکومت کی برداشت صفر کے برابر ہے۔ جلد مجرم عدالت کے کٹہرے میں ہوں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ترقی کی طرح ہمارے عوام بھی درآمدات کو چھوڑ کر ملکی مصنوعات کو ترجیح دیں اور ڈالرز کو مارکیٹ میں لے کر آئیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں