ن لیگ کا بیانیہ شریف خاندان کی بیماری کی طرح بدلتا رہتا ہے، فردوس عاشق اعوان

ًنواز شریف کی پراسرار بیماری گھر پر ٹھیک جیل میں جاکر جان لیوا ہوجاتی ہے، مشیر اطلاعات

منگل 21 مئی 2019 22:20

ن لیگ کا بیانیہ شریف خاندان کی بیماری کی طرح بدلتا رہتا ہے، فردوس عاشق اعوان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2019ء) مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ن لیگ کا بیانیہ شریف خاندان کی بیماری کی طرح بدلتا رہتا ہے نواز شریف کی پراسرار بیماری گھر پر ٹھیک جیل میں جاکر جان لیوا ہوجاتی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کے روز اسلام آبادمیں میڈیا سے گفتگو کے دوران فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ن لیگ کا بیانیہ بھی شریف خاندان کی بیماری کی طرح ہے جو بدلتا رہتا ہے نواز شریف کی پراسرار بیماری کو ہی دیکھ لیں وہ جیل میں تھے تو ان کی بیماری جان لیوا تھی علاج کیلئے چھ ہفتے کی مہلت ملی اور چھ ہفتے وہ لاہورمیں اپنے گھر پر رہے تو بیماری ٹھیک ہوگئی اب پھر وہ جیل میں ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں