پاکستان کی حوثی باغیوں کی طرف سے مکہ کی طرف میزائل فائر کرنے کی پر زور مذمت

منگل 21 مئی 2019 23:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2019ء) پاکستان نے حوثی باغیوں کی طرف سے مکہ کی طرف میزائل فائر کرنے کی پر زور مذمت کی ہے اور سعودی عرب کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کی جغرافیائی سالمیت کی حفاظت کیلئے پرعزم ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان حوثی باغیوں کی طرف سے مکہ کی طرف بیلسٹک میزائل فائر کرنے کی مذمت کرتا ہے، پاکستان نے مستعد سعودی فوج کی طرف سے میزائلوں کو فضاء میں تباہ کرنے کو سراہا ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کیساتھ اظہار یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے پاکستان سعودی عرب کی جغرافیائی سالمیت کی حفاظت کیلئے پرعزم ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں