وزیراعظم عمران خان سے پروفیسر ڈاکٹر عطاء الرحمان کی ملاقات

وزیراعظم کو پاک چائنہ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجیز سے متعلق پیش رفت سے آگاہ کیا

بدھ 22 مئی 2019 18:20

وزیراعظم عمران خان سے پروفیسر ڈاکٹر عطاء الرحمان کی ملاقات
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2019ء) وزیراعظم عمران خان سے پروفیسر ڈاکٹر عطاء الرحمان نے بدھ کو وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عطاء الرحمان نے وزیراعظم کو پاک چائنہ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجیز سے متعلق پیش رفت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے وزیراعظم کو نالج اکانومی ٹاسک فورس منصوبہ جات کے بارے میں بھی بتایا۔ ڈاکٹر عطاء الرحمان نے وزیراعظم کو مصنوعی ذہانت کے بارے میں بڑے سکالر شپ پروگرام کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں