سعودی عرب ہمیشہ پاکستان کے دفاع کے لیے سامنے آیا ہے،حفیظ شیخ

3ارب ڈالر کے سالانہ تیل کی ادھار فراہمی کے اعلان پر پاکستانی عوام کی جانب سے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا شکر گزار ہوں، اس سے پاکستان کی ادائیگیوں کے توازن کی صورتحال بہتر ہو گی،مشیر خزانہ کا سعودی ولی عہد کو شکریہ کا پیغام

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 22 مئی 2019 18:47

سعودی عرب ہمیشہ پاکستان کے دفاع کے لیے سامنے آیا ہے،حفیظ شیخ
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مئی2019) مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو اگلے 3سال تک سالانہ 3ارب20کروڑ ڈالر کا ادھار تیل دیے جانے کی منظوری پر شکریہ ادا کیا ہے۔عبالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ سعودی عرب اگلے تین سال تک پاکستان کوسالانہ 3ارب20کروڑ ڈالر کا تیل ادھار دے گا۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ پاکستانی عوام کی حمایت پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا شکر گزار ہوں۔

مشیر خزانہ نے بتایا ہے کہ سعودی عرب یکم جولائی سے تیل کی فراہمی شروع کر دے گا۔انہوں نے کہا کہ اس عمل سے پاکستان کی ادائیگیوں کے توازن کی صورتحال بہتر ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ہمیشہ پاکستان کے دفاع کے لیے سامنے آیا ہے اس لیے میں سعودی ولی عہد کا شکر گزار ہوں۔

(جاری ہے)

وزیرمملکت حماد اظہر نے بھی کہا ہے کہ تیل کی فراہمی کے بعدڈالر کی قدر میں کمی ہو گی اور پاکستانی معیشت مستحکم ہو گی۔

کابینہ اجلاس میں معاہدے کے حوالے سے وزیراعظم کو بھی بریفنگ دی گئی ہے۔ پاکستان کے معاشی حالات کے پیش نظر سعودی عرب سے پاکستان کو اُدھار تیل ترسیل شروع ہونے کا اعلان کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو اس حوالے سے اہم پیش رفت سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث درآمدی بل میں اضافہ ہوا۔ رواں مالی سال میں پاکستان 10 ارب ڈالر کا تیل برآمد کر چکا ہے۔

دونوں ممالک کے حکام تیل کی اُدھار ادائیگی کا طریقہ کار طے کر چکے ہیں۔ خیال رہے کہ سعودی عرب نے ہمیشہ سے ہی مشکل حالات میں پاکستان کی مدد کی ہے۔ پاکستان کی معیشت کو سہارا دینے کے لیے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے بھی اپنے دورہ پاکستان کے دوران بھی پہلے مرحلے میں پاکستان میں بیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا تھا۔ سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط ہوگئے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں