چیئر مین نیب کے انٹرویو سے متعلق خود نیب کو وضاحت دینی چاہیے، فردوس عاشق اعوان

اگر وضاحت نہیں آئے گی تو غلط خبریں پھیلیں گی،اپوزیشن بھی نیب کو دھمکیاں دینے کے بجائے اپنے اوپر لگے الزامات کا جواب دے، معاون خصوصی

بدھ 22 مئی 2019 20:21

چیئر مین نیب کے انٹرویو سے متعلق خود نیب کو وضاحت دینی چاہیے، فردوس عاشق اعوان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2019ء) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ چیئر مین نیب کے انٹرویو سے متعلق خود نیب کو وضاحت دینی چاہیے،اگر وضاحت نہیں آئے گی تو غلط خبریں پھیلیں گی،اپوزیشن بھی نیب کو دھمکیاں دینے کے بجائے اپنے اوپر لگے الزامات کا جواب دے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ چیئرمین نیب کے انٹرویو سے متعلق خود نیب کو وضاحت دینی چاہیے، اگر وضاحت نہیں آئے گی تو غلط خبریں پھیلیں گی۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن بھی نیب کو دھمکیاں دینے کے بجائے اپنے اوپر لگے الزامات کا جواب دے کیونکہ نیب سے چھپن چھپائی کھیلنا مسئلے کا حل نہیں ہے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں