مولانا فضل الرحمان اسلام کو نگاہ میں رکھیں اسلام آباد کو نہیں، فردوس عاشق اعوان

بدھ 22 مئی 2019 22:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2019ء) معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اسلام کو نگاہ میں رکھیں اسلام آباد کو نہیں، عمران خان کی عداوت چھوڑ کر امن و اخوت کو فروغ دیں۔

(جاری ہے)

فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا قوم کے معصوم بچوں کو کرپٹ مافیا کے دفاع کیلئے سیاسی قوت بنانا نہ اسلام ہے اور نہ ہی جمہوریت، عالم دین ہونے کی حیثیت سے فضل الرحمن امن و اخوت کو فروغ دیں عداوت کو نہیں

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں