وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی پمز ہسپتال کے باہر ہر سال افطار کا اہتمام کرنے والے سکھ ویر جی کے ہمراہ عوام کے ساتھ افطاری

پیر نور الحق قادری نے ویر جی کی ہر سال روزہ داروں کی خدمت کو سراہا

جمعرات 23 مئی 2019 00:24

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2019ء) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی پیر نور الحق قادری نے پمز ہسپتال کے باہر ہر سال افطار کا اہتمام کرنے والے سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے ویر جی کے ہمراہ عوام کے ساتھ روزہ افطار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ویر جی کی ہر سال روزہ داروں کی خدمت کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کا ایسے لوگوں پر خاص کرم ہوتا ہے جو دوسروں کے کام آتے ہیں، دوسروں کو کھانا کھلانے والوں پر اللہ پاک کبھی تنگ دستی نہیں لاتا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے سکھ کمیونٹی کی جانب سے افطاری کے اہتمام کو مذہبی ہم آہنگی کی مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلام دیگر مذاہب کے احترام کی تلقین کرتا ہے۔ پیر نور الحق قادری نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والی تمام اقلتیوں کو مساویانہ حقوق دینے کے لئے پرعزم ہیں، ریاست مدینہ کا خواب ایسے عمل سے ہی تکمیل کی جانب جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کے لئے بھی کوشاں ہے۔ اس موقع پر پیر نور الحق قادری نے وطن عزیز کی خوشحالی اور استحکام کی دعا بھی کرائی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں