آصف علی زرادری چاہتے ہیں کہ اسمبلی قائم رہے لیکن عمران خان استعفیٰ دے دیں،معروف صحافی کا دعویٰ

پیپلز پارٹی حکومت کے موجودہ سیٹ اپ سے مطمئن ہیں ، نیب کیسز مسئلہ کر رہے ہیں،شاہد مسعود

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 22 مئی 2019 22:21

آصف علی زرادری چاہتے ہیں کہ اسمبلی قائم رہے لیکن عمران خان استعفیٰ دے دیں،معروف صحافی کا دعویٰ
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مئی2019) معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسود نے دعویٰ کیا ہے کہ ن لیگ اور پاکستان پیپلز پارٹی حکومت کو گرانا نہیں چاہتے، انہوں نے کہا ہے کہ ن لیگ کے رہنما پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ حکومت گرانا نہیں چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سندھ میں حکومت ہے اور پیپلز پارٹی حکومت کے موجودہ سیٹ اپ سے مطمئن ہیں۔

ناہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما آصف علی زرداری یہ چاہتے ہیں کہ اسمبلیاں قائم رہیں صرف عمران کان وزرتِ عظمیٰ سے مستعفی ہو جائیں اور ان کی پارٹی میں سے کسی اور کو وزیراعظم بنا دیا جائے۔ شاہد مسعود نے کہا ہے کہ پہلے ہی مختلف نام سامنے آتے رہے ہین کہ عمران خان کی جگہ کسی اور رہنما کو وزیراعظم بنا دیا جائے۔

(جاری ہے)

شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی حکومت کے موجودہ سیٹ اپ سے مطمئن ہیں صرف نیب کیسز مسئلہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آصف علی زرادری کو آج نیب میں بلایا گیا تھا لیکن وہ اسلام آباد جانے کی بجائے کراچی چلے گئے ہیں اور آصف علی زرادری نے کہا ہے کہ ان کی صحت خراب ہے۔ یاد رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے وکیل فارق ایچ نائیک نے بتایا ہے کہ آصف علی زرداری صحت خراب ہو نے کی وجہ سے کراچی منتقل ہو گئے ہیں اس لیے وہ نیب کے سامنے پیش نہیں ہو سکیں گے۔

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے نیب کو خط لکھ دیا گیا ہے اور اب آصف علی زرداری کل نیب کے سامنے پیش نہیں ہوں گے۔ اس حوالے سے آصف علی زرادری پہلے کہہ چکے ہیں کہ 23تاریخ کو بلائے جانے کے حوالے سے انہین خدشہ ہے کہ انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔ نیب نے سابق صدر کو جعلی اکاؤنٹس کیس اور منی لانڈنگ کیس مین طلب کر رکھا ہے جن میں انہیں ابھی تک عبوری ضمانت ملتی آئی ہے لیکن 23مئی کو ہونے والی پیشی کے حوالے سے انہوں نے کہا تھا کہ انہیں لگ رہا ہے کہ اس بار انہین گرفتار کر لیا جائے گا اور اسی وجہ سے انہوں نے پارٹی کی ذمہ داری مکمل طور پر بلاول بھتو کو سونپ دی تھی اور کہا تھا کہ میرے خیال میں اب ہمارا آرام کرنے کا وقت آن پہنچا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں