تمام میڈیا تنظیموں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہوں،صحافیوں کو ہر صورت تنخواہیں ادا ہونی چاہئیں ،فردوس عاشق اعوان

سابق حکومت نے عمرانخ ان کو ہرانے کیلئے جو میڈیا میں اشتہار دئیے اس کی ادائیگی بھی موجودہ حکومت کرے گی، قائمہ کمیٹی کو بیان دائیگیاں مشروط ہونگی کہ میڈیا مالکان کو اسی وقت ادائیگی ہو گی جب وہ اپنے میڈیا ورکرز کو تنخوائیں ادا کریں گے، معاون خصوصی

جمعرات 23 مئی 2019 14:07

تمام میڈیا تنظیموں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہوں،صحافیوں کو ہر صورت تنخواہیں ادا ہونی چاہئیں ،فردوس عاشق اعوان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2019ء) وزیر اعظم معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سینیٹ قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات کو بتایا ہے کہ وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر تمام میڈیا تنظیموں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہوں،صحافیوں کو ہر صورت تنخواہیں ادا ہونی چاہئیں ،سابق حکومت نے عمرانخ ان کو ہرانے کیلئے جو میڈیا میں اشتہار دئیے اس کی ادائیگی بھی موجودہ حکومت کرے گی۔

جمعرات کو سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کو بتایا کہ وزیراعظم کی ہدایت ہے کہ صحافیوں کو ہر صورت تنخواہیں ادا ہونی چائیے۔انہوںنے کہاکہ وزارت اطلاعات کے ذمے آج کی تاریخ تک میڈیا کے کوئی واجبات نہیں۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کی ہدایت پر چاروں صوبوں کے ساتھ بقایا جات کی ادائیگی کے حوالے سے مشاورت کی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نے ہدایت کی سابقہ حکومت نے مجھے ہرانے کے لئے جو میڈیا میں اشتہار دئیے اس کی ادائیگی بھی موجودہ حکومت کرے گی۔

انہوںنے کہاکہ پنجاب حکومت کے ذمے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ستاون کروڑ واجب الادا ہیں۔انہوںنے کہاکہ وفاق کے ذمے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا نے اشتہارات کے مد میں ایک ارب دس کروڑ روپے واجبات ہیں۔انہوںنے کہاکہ خیبر پختونخوا حکومت کے ذمے سب سے کم دس کروڑ واجبات ہیں۔انہوںنے کہاکہ فیصلہ ہوا ہے کہ یہ سارے واجبات موجودہ حکومت ادا کرے گی،یہ ادائیگیاں مشروط ہونگی کہ میڈیا مالکان کو اسی وقت ادائیگی ہو گی جب وہ اپنے میڈیا ورکرز کو تنخوائیں ادا کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ یہ ادائیگیاں اقساط میں ہونگی،پہلی قسط عید سے پہلے ادا کریں گے تاکہ صحافیوں کی روکی ہوئی تنخواوں کی ادائیگیاں ممکن ہو سکیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں