سپریم کور ٹ آف پاکستان نے نیب کی ڈپٹی سپریٹنڈنٹ پولیس جہان خان کے خلاف درخواست مسترد کردی

2001 سے 2019 تک ایک انسان کو آپ فضول میں گھسیٹتے آرہے ہیں،نیب نے جو جہان خان کو 18 سال تک تنگ کیئے رکھا اس کا حساب کون دیگا قانون تو اپنا راستہ خود بناتا ہے،پھر چاہے کوئی شخص بری ہو یا جیل میں جائے، چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ ہائیکورٹ کا فیصلہ قانون اور شواہد کے مطابق ہے، جہان خان کو 120 کینال پراپرٹی اس کے والد، بھائی اور بہن سے ملی، عدالت عظمیٰ

جمعرات 23 مئی 2019 14:18

سپریم کور ٹ آف پاکستان نے نیب کی ڈپٹی سپریٹنڈنٹ پولیس جہان خان کے خلاف درخواست مسترد کردی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2019ء) سپریم کور ٹ آف پاکستان نے نیب کی ڈپٹی سپریٹنڈنٹ پولیس جہان خان کے خلاف درخواست مسترد کردی جبکہ چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ نے نیب پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2001 سے 2019 تک ایک انسان کو آپ فضول میں گھسیٹتے آرہے ہیں،نیب نے جو جہان خان کو 18 سال تک تنگ کیئے رکھا اس کا حساب کون دیگا قانون تو اپنا راستہ خود بناتا ہے،پھر چاہے کوئی شخص بری ہو یا جیل میں جائے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان میں نیب کی ڈپٹی سپریٹنڈنٹ پولیس جہان خان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ چیف جسٹس نے کہاکہ نیب نے خود لکھا کہ ملزم کے پاس 80 لاکھ سے زائد اثاثے تھے اور 46 لاکھ کی پراپرٹی خریدی۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے نیب پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ یہ تو نیب کو جرمانہ ہونا چاہیے۔

چیف جسٹس نے کہاکہ 2001 سے 2019 تک ایک انسان کو آپ فضول میں گھسیٹتے آرہے ہیں۔چیف جسٹس نے کہاکہ نیب نے جو جہان خان کو 18 سال تک تنگ کیئے رکھا اس کا حساب کون دیگا۔ چیف جسٹس نے کہاکہ قانون تو اپنا راستہ خود بناتا ہے۔چیف جسٹس نے کہاکہ پھر چاہے کوئی شخص بری ہو یا جیل میں جائے۔چیف جسٹس نے کہاکہ ہم نے تو قانون اور شواہد کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کرنا ہے۔

سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے نیب کی درخواست مسترد کر دی اور کہاکہ ٹرائل کورٹ نے ملزم کو دس سال کی قید اور جرمانہ کیا تھا۔ عدالت عظمیٰ نے کہا کہ ہائیکورٹ نے شواہد کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر جہان خان کو بری کر دیا۔ عدالت نے کہاکہ ہائیکورٹ کا فیصلہ قانون اور شواہد کے مطابق ہے، جہان خان کو 120 کینال پراپرٹی اس کے والد، بھائی اور بہن سے ملی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں