اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیمرا کی جانب سے نئے ٹی وی چینلز لائسنس کے اجراء کے خلاف پی بی اے کی دوسری درخواست پر سماعت 30 مئی تک ملتوی کر دی

جمعرات 23 مئی 2019 14:33

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیمرا کی جانب سے نئے ٹی وی چینلز لائسنس کے اجراء کے خلاف پی بی اے کی دوسری درخواست پر سماعت 30 مئی تک ملتوی کر دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیمرا کی جانب سے نئے ٹی وی چینلز لائسنس کے اجراء کے خلاف پی بی اے کی جانب سے دائر دوسری درخواست پر سماعت 30 مئی تک ملتوی کر دی۔پی بی اے پیمرا کے حکم کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا جس پر سماعت عدالت عالیہ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کی۔

(جاری ہے)

پی بی اے کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پیمرا آرڈیننس کے تحت درخواست دائر کی ہے، عدالتی حکم پر پیمرا نے پی بی اے کی درخواست کو سن کر فیصلہ کیا، ایک اور درخواست ٹی وی چینلز لانسئس کے حوالے سے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی عدالت میں زیر سماعت ہے جس میں عدالت نے وزارت اطلاعات اور پیمرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تحریری جواب طلب کر رکھا ہے ۔

پی بی اے کی جانب سے نئے چینلز کی نیلامی کو چیلنج کیا گیا ہے ۔بنچ کے تعین کے لئے جسٹس محسن اختر کیانی نے درخواست چیف جسٹس اطہر من اللہ کو بھجوا دی۔ درخواست پر چیف جسٹس اطہر من اللہ 30 مئی کو سماعت کریں گے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں