ایڈز پھیلنے پر تشویش، وزیر مملکت برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا لاڑکانہ پہنچ گئے،

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو سے ملاقات میں صورتحال پر تبادلہ خیال، وفاقی حکومت کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی

جمعرات 23 مئی 2019 14:47

ایڈز پھیلنے پر تشویش، وزیر مملکت برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا لاڑکانہ پہنچ گئے،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) وزیر مملکت برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے مہلک مرض ایڈز پھیلنے سے پیدا ہونے والی تشویش ناک صورت حال پر قابو پانے کے لیے اور ایڈز سے متاثرہ عوام کی مدد کے لیے لاڑکانہ پہنچ گئے۔ اپنی آمد کے فوراً بعد ڈاکٹر ظفر مرزا نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو سے میٹنگ میں ایڈز کے باعث پیدا شدہ صورت حال پر تبادلہ خیال اور مرض کو مزید پھیلنے سے روکنے اور متاثرہ لوگوں کی بحالی بارے تجاویز اور حکمت عملی پر فوری اور موثر اقدامات اٹھانے پر گفتگو کی۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو کو مرض پر قابو پانے اور متاثرہ عوام کو جلد از جلد بحالی کے سلسلے میں وفاقی حکومت کے مکمل تعاون اور مدد کا یقین دلایا اور کہا کہ جب معاملہ عوام الناس کی صحت کا درپیش ہو تو ایک ٹیم کے طور پر کندھے سے کندھا ملا کر ایک دوسرے کے تعاون سے وہ تمام اقدامات اٹھانے ہوں گے جن کی بدولت ہم اپنے وطنوں کو صحت کے درپیش خطرنات سے نمٹا جا سکے ۔

(جاری ہے)

وزیر صحت نے بتایا کہ اس ضمن میں انہوں نے قومی سطح پر صحت سے متعلقہ تمام سٹیک ہولڈرز کی میٹنگ بلائی تھی جس میں ماہرین صحت نے سندھ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو ٹیکنیکل سپورٹ مہیا کرنے کی غرض سے اپنی بھر پور خدمات پیش کرنے کا وعدہ کیا، ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ وفاقی وزارت صحت نیشنل ایڈز کنٹرول کے ذریعے سندھ کے ایڈز کی زد میں آئے علاقوں میں تشخیصی کٹ سمیت متاثرہ بچوں اور بڑوں کے علاج کے لیے ادویات کی ترسیل کو یقینی بنائے گی وزیر صحت نے مزید بتایا کہ وفاقی وزارت صحت صوبائی محکمہ صحت کے تحت تین نئے ایڈز ٹریٹمنٹ سنٹر کے قیام کے لیے اپنا بھر پور تعاون مہیا کرے گی انہوں نے مزید بتایا کہ یہ سنٹرز نواب شاہ، میر پورخاص اور عباسی شہید ہسپتال حیدر آباد میں قائم کئے جائیں گے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا وفاقی وزارت صحت محکمہ سند کے حکام کے ساتھ مل کر ایڈز کی روک تھام اور علاج معالجہ کی سہولیات کے متعلقہ مختصر المدتی ، درمیانے اور طویل المدتی اقدامات کرے گی تاکہ مستقبل میں ایڈز سے عوام کو بچایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں