وزیر اعظم عمران خان کا رکن صوبائی اسمبلی علی گوہر خان مہر کو ٹیلیفون ،

سردار علی محمد مہر کے انتقال پر تعزیت کی

جمعرات 23 مئی 2019 14:47

وزیر اعظم عمران خان کا رکن صوبائی اسمبلی علی گوہر خان مہر کو ٹیلیفون ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) وزیر اعظم عمران خان نے مرحوم وفاقی وزیر سردر علی محمد مہر کے بھائی رکن صوبائی اسمبلی علی گوہر خان مہر کو ٹیلیفون کیا اور سردار علی محمد مہر کے انتقال پر تعزیت کی۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے سردار علی محمد مہر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے دعا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں