وزیراعظم عمران خان کا پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما قمرزمان کائرہ کو ٹیلیفون، بیٹے کے انتقال پر تعزیت کی

جمعرات 23 مئی 2019 14:53

وزیراعظم عمران خان کا پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما قمرزمان کائرہ کو ٹیلیفون، بیٹے کے انتقال پر تعزیت کی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) وزیراعظم عمران خان نے جمعرات کو پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما قمرزمان کائرہ سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور ان کے جواں سال فرزند کے انتقال پر تعزیت کی۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے قمر زمان کائرہ سے ان کے بیٹے کے انتقال پر دلی دکھ اور گہرے افسوس کا اظہار کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں