انسانی وسائل کی ترقی اور ملک کی اقتصادی نمو میں جامعات کا اہم کردار ہے،

انہیں تدریس کے ساتھ ساتھ طالب علموں کی کردار سازی پر بھی توجہ مرکوز کرنی چاہیے، ٹیکنالوجی کی ترقی کے تقاضوں سے عہدہ براہ ہونے کے لئے تعلیمی اداروں سے اچھوتے تصورات اور اقدامات درکار ہیں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر معصوم یاسین زئی سے گفتگو

جمعرات 23 مئی 2019 15:01

انسانی وسائل کی ترقی اور ملک کی اقتصادی نمو میں جامعات کا اہم کردار ہے،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ انسانی وسائل کی ترقی اور ملک کی اقتصادی نمو میں جامعات کا اہم کردار ہے، جامعات کو تدریس کے ساتھ ساتھ طالب علموں کی کردار سازی پر بھی توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔ انہوں نے یہ بات انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر معصوم یاسین زئی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعرات کو ایوان صدر میں انہیں پریذینٹیشن دی۔

صدر نے کہا کہ چوتھے صنعتی انقلاب کی نئی ٹیکنالوجیز تبدیلی کا طاقت ور محرک ہیں تاہم ٹیکنالوجی کی ترقی کے تقاضوں سے عہدہ براہ ہونے کے لئے تعلیمی اداروں سے اچھوتے تصورات اور اقدامات درکار ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تحقیق و ترقی سے ہی پاکستان ٹیکنالوجی کے لحاظ سے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے تجارتی استعمال بارے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

صدر نے تدریسی تحقیق اور عوامی پالیسی سازی عمل کے درمیان تعلق استوار کرنے کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم تک عوام کی رسائی کو وسعت دینے کے لئے فاصلاتی تدریسی پروگراموں سے بھی بہت زیادہ مدد لی ج سکتی ہے۔ صدر نے ماہرین تعلیم کو ہر ممکن معاونت کی یقینی دہانی کرائی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں