وقت آ گیا ہے کہ حکومت کو گھر بھیجا جائے، شاہد خاقان عباسی/رانا ثناء اللہ

حکومت نے معیشت تباہ کر کے رکھ دی، نالائق وزیراعظم اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے،پی ٹی آئی جسے مرضی آگے لے آئے، ن لیگی رہنما ئوں کی گفتگو

جمعرات 23 مئی 2019 21:18

وقت آ گیا ہے کہ حکومت کو گھر بھیجا جائے، شاہد خاقان عباسی/رانا ثناء اللہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2019ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ وقت آ گیا ہے کہ حکومت کو گھر بھیجا جائے۔حکومت نے معیشت تباہ کر کے رکھ دی ہے۔حکومت نے ٹیم بدلی اس سے بھی کوئی امید نہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ اے پی سی کی تاریخ فضل الرحمن نے طے کرنی ہے،اے پی سی میں ملیی صورتحال پر متفقہ فیصلہ ہو گا۔

آئین کے اندر رہ کر اقدمات کا فیصلہ کیا جائے گا،پی اے سی کی تاریخ ابھی تک طے نہیں ہوئی۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی پالیساں ناکام ہو چکی ہیں۔وقت آ گیا ہے کہ حکومت کو گھر بھیج دیا جائے۔جب کہ مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ نالائق وزیراعظم اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے،پی ٹی آئی جسے چاہے آگے لے آئے۔

(جاری ہے)

واضح رہے اپوزیشن جماعتیں مہنگائی کے خلاف احتجاج کا اعلان کر چکی ہیں۔

جب کہ امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے عیدالفطر کے بعد کل جماعتی کانفرنس (اے پی سی ) بلانے کا اعلان کیا ہے۔اپنے ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ کانفرنس جے یو آئی کی میزبانی میں منعقد ہو گی اور اس میں مشترکہ مقف کے تحت آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جلد اسلام آباد میں قومی سطح کا مارچ ہو گا لہذا وہ پرعزم رہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ جس طرح ان کی جماعت نے ملک گیر سطح پر ملین مارچ کیے ہیں بالکل اسی طرح یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔مولانا فضل الرحمان نے وڈیو پیغام میں مزید کہا کہ انتخابات کے بعد تمام سیاسی جماعتوں نیاتفاق رائے سے 2018 کے عام انتخابات کو دھاندلی زدہ قرار دیا تھا لیکن اس وقت اے پی سی منعقد نہ ہو سکی تھی۔ان کے مطابق اے پی سی میں اگر دیگر جماعتیں بھی شرکت کرنا چاہیں گی تو ان کا خیرمقدم کیا جائے گا۔واضح رہے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف بھی اپنی جماعت کو عید کے بعد حکومت کے خلاف احتجاج کرنے کی اجازت دے چکے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں