ننھی فرشتہ ہم سب کی بیٹی ہے، فردوس عاشق اعوان

وزیر اعظم عمر ان خان غمزادہ خاند ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ایسے واقعات کی روک تھا م کے لئے قوانین میں ترمیم کر رہے ہیں ، معاون خصوصی برائے اطلاعات

جمعرات 23 مئی 2019 21:39

ننھی فرشتہ ہم سب کی بیٹی ہے، فردوس عاشق اعوان
اسلا م آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2019ء) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلا عات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ننھی فرشتہ ہم سب کی بیٹی ہے وزیر اعظم عمر ان خان غمزادہ خاند ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ایسے واقعات کی روک تھا م کے لئے قوانین میں ترمیم کر رہے ہیں ۔ ان خیا لا ت کا ا ظہا ر انہو ں نے اسلا م آباد میں زیا دتی کے بعد قتل ہو نیو الی 10سالہ فرشتہ کے لو احقین سے اظہا ر تعزیت کر تے ہو ئے کی ۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم عمر ان خان کی طرف سے تعزت کے لئے آئی ہو ں ننھی فرشتہ ہم سب کی بیٹی ہے اور بیٹیا ں سب کی سانجھی ہو تی ہیں وزیراعظم ان اداروں سے وابستہ افراد کی سوچ بدلنے کے لئے کو شاؔں ہیں یہ واقعہ اس بات کی نشاندہی کر تا ہے کہ ہما ری روایا ت گر چکی ہیں ہمیں چیلنجز در پیش ہیں اور ہما ر ا اسلا م کے ساتھ رشتہ کمزور ہو تا جا رہا ہے ہما ری بیٹیا ں معاشرے کے رویو ں کے استحصال کا شکا ر ہو رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ ایسے واقعاے کی روک تھا م کے لئے متعلقہ قوانین میں سقم دور کر نے ہیں قانو ن کے نفاذمیںکمزوریوں کی نشاندہی کیلئے وزیر اعظم نے دلیرانہ فیصلے کیے جو فیصلے نچلی سطح پر ہو نے چاہیے تھے وہ بھی وزیر اعظم کو کرنا پڑئے ایف آئی آر سے لے کر پو سٹ ما رٹم اور تفتیش کمزور سسٹم کی نشاندہی کرتی ہیں یہ واقعہ ہمارے لئے ٹیسٹ کیس ہے قانو ن کے نفاذمیں قانو نی پیچدگیو ں کو ختم کیا جا ئے گا ۔

انہو ں نے مزید کہا کہ اس واقعہ کی آڑ میں اداروں پر حملے کی اجا زت نہیں دی جا ئے گی پا کستا ن کے تشخص کومجر وع کر نے کی سازش کا حصہ بننا قابل افسوس ہے قانون پر عملدارمد یقینی بنا نے کی ضرورت ہے ہما ری ذمہ داری ہے کہ غمزادہ خاندان کے زخموں پر مرہم رکھیں لیکن سیاست نہ کریں حکومت پو لیس کے نظام میں اصلا حات کیلئے کا م کر رہی ہے گنا ہ گار کو سزا دلو انے لی راہ میں حا ئل تما م رکاوٹوں کو دور کر ہے ہیں ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں