چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال کی صدارت میں نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس

نیب کی میسرز زرداری پرائیویٹ گروپ میں انکوائری شروع کرنیکی منظوری سابق وزیراعلیٰ شہبازشریف کے سیکرٹری امداد اللہ بوسال، سابق آفیسرزرعی ترقیاتی بینک سید طلعت محمود اورایم این اے ناصراقبال کیخلاف بھی انکوائری کی منظوری دیدی گئی

جمعرات 23 مئی 2019 21:55

چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال کی صدارت میں نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2019ء) نیب نے سابق صدر آصف زرداری کیخلاف میسرز زرداری گروپ پرائیویٹ لمیٹڈ میں انکوائری شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے، سابق چیف آپریٹنگ آفیسرزرعی ترقیاتی بینک سید طلعت محمود، ایم این اے ناصراقبال اور سابق وزیراعلیٰ شہبازشریف کے سیکرٹری امداد اللہ بوسال کیخلاف بھی انکوائری شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال کی صدارت میں نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں3 انکوائریز شروع کرنے کی منظوری دی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ سابق چیف آپریٹنگ آفیسرزرعی ترقیاتی بینک سید طلعت محمود، ایم این اے ناصراقبال اور سیکرٹری وزیراعلیٰ امداد اللہ بوسال سمیت میسرزرداری گروپ پرائیوٹ لمیٹڈ کیخلاف انکوائری شروع کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کہا کہ میگا کرپشن مقدمات کومنطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے۔ نیب ’’احتساب سب کیلئے‘‘ کی پالیسی پرسختی سیعمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوانی کا خاتمہ اورلوٹی گئی رقم کی واپسی کیلئے وسائل بروئے کارلا رہے ہیں۔ خبررساں ادارے کے مطابق ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں نعیم الدین خان سابق صدر بینک آف پنجاب اور دیگرکے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی۔

ملزمان پر مبینہ طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے بینک آف پنجاب کے شیئرز کی خرید و فروخت میں انسائڈ ٹریڈنگ کرنے کا الزام ہے جس سے قومی خزانے کو مبینہ طور پر 10.385 ملین روپے کا نقصان پہنچا۔ ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں گلاب خان سیکرٹری کراچی پورٹ ٹرسٹ آفیسرز کو آپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی اور دیگر کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی۔

ملزمان پر مبینہ طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے سرکاری زمین کو غیر قانونی طور پر قواعد و ضوابط کے خلاف من پسند افراد کو الاٹ کرنے کا الزام ہے جس سے قومی خزانے کو مبینہ طور پر 110 ملین روپے کا نقصان پہنچا۔ نیب کے ایگزیکٹو بورڈکے اجلاس میں منظور قادر سابق ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی ای) کراچی اور دیگرکے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی۔

ملزمان پر مبینہ طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے نہر ِاخیام کراچی میں سرکاری زمین میسرز فرینڈز ایسوسی ایٹس کومبینہ طور پر غیر قانونی طور پر الاٹ کرنے کا الزام ہے جس سے قومی خزانے کو مبینہ طور پر 3 ارب روپے کا نقصان پہنچا۔ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں 3 انکوائریوں کی منظوری دی گئی جن میں سیّد طلعت محمودسابق چیف آپریٹنگ آفیسرز زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ اور دیگر، ناصر اقبال بوسال رکن قومی اسمبلی اور امداد اللہ بوسال سابق سیکرٹری ٹو وزیراعلیٰ پنجاب اور میسرز رداری گروپ پرائیویٹ لمیٹڈ شامل ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں