قومی اقتصادی کونسل اور ایکنک کی تشکیل نو کردی گئی

وزیر اعظم قومی اقتصادی کونسل کے چیئرمین ، چاروں صوبائی وزراء اعلیٰ ہوں گے ، مشیر خزانہ حفیظ شیخ کو ایکنک کا چیئرمین مقرر کردیا گیا

جمعرات 23 مئی 2019 21:55

قومی اقتصادی کونسل اور ایکنک کی تشکیل نو کردی گئی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2019ء) قومی اقتصادی کونسل اور ایکنک کی تشکیل نو کردی گئی ، وزیر اعظم قومی اقتصادی کونسل کے چیئرمین ، چاروں صوبائی وزراء اعلیٰ ہوں گے ۔ مشیر خزانہ حفیظ شیخ کو ایکنک کا چیئرمین مقرر کردیا گیا ۔ وفاقی حکومت کی جانب سے قومی اقتصادی کونسل اور ایکنک کی تشکیل نو کردی گئی ہے اور نیا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق قومی اقتصادی کونسل سے اسد عمر کی رکنیت ختم کردی گئی ہے ۔

قومی اقتصادی کونسل 13ارکان پر مشتمل ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان کونسل کے چیئرمین ہوںگے جبکہ ممبران میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیر خزانہ ہاشم جوان بخت سندھ کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ اور نثار کھوڑو ، بلوچستان کے وزیر اعلیٰ اور ایم پی اے جان جمالی ، خیبر پختونخواہ کے وزیر اعلٰی اور وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا ، مشیر خزانہ حفیظ شیخ ، مشیر تجارت عبدالرزاق دائود ، مشیر ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین اور وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار شامل ہیں۔

(جاری ہے)

نوٹیفیکیشن کے مطابق ایکنک 8ارکان پر مشتمل ہے ۔ مشیر خزانہ حفیظ شیخ چیئرمین خسرو بختیار ، عبدالرزاق دائود ، عشرت حسین ، عثمان بزدار ، ہاشم جوان بخت ، سندھ سے نثار کھوڑو او ربلوچستان کے طارق مگسی ارکان ہوں گے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں