ڈاکڑ عمران فاروق قتل کیس میں ایف آئی اے کی جانب سے مزید شواہد جمع کرانے کے لیے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ

جمعہ 24 مئی 2019 17:56

ڈاکڑ عمران فاروق قتل کیس میں ایف آئی اے کی جانب سے مزید شواہد جمع کرانے کے لیے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) انسداد دہشت گردی کی خصوص عدالت نے ایم کیو ایم کے سابق رہنماء ڈاکڑ عمران فاروق قتل کیس میں ایف آئی اے کی جانب سے مزید شواہد جمع کرانے کے لیے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہی.جمعہ کو عدالت نے سماعت کی تو اس موقع پر ایف آئی اے نے مذید شواہد جمع کرانے کے لئے درخواست دائر کی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت ایف آئی اے کی درخواست پر وکلاء صفائی نے مخالفت کی۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔ایف آئی اے نے عدالت سے استدعا کی کہ برطانیہ سے شواہد لانے کے لیے دو ماہ کا مزید وقت دیا جائی.عدالت نے کیس کی سماعت 30مئی تک ملتوی کر دی

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں