وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی ملاقات

جمعہ 24 مئی 2019 18:31

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی ملاقات
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے جمعہ کو ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان تحریک انصاف کے منشور کے مطابق پاکستان میں بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ، یکساں نظام تعلیم کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر تعلیم نے مخدوم شاہ محمود قریشی کو پاکستان تحریک انصاف کے منشور کے مطابق تعلیم کے شعبے میں اب تک کی جانے والی اصلاحات سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہا کہ ملک بھر میں یکساں نصاب تعلیم کے اطلاق اور شرح خواندگی کو خاطر خواہ حد تک بڑھانے کیلئے انقلابی اقدامات عمل میں لا رہے ہیں، بین الاقوامی معیار کی سکل ٹریننگ پرکام کر رہے ہیں جس کیلئے ہمیں وزارت خارجہ کے تعاون کی ضرورت ہوگی۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ماہرین کی بیرون ملک سکل ایجوکیشنل ٹریننگ کیلئے وزیر تعلیم کو اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ وزیر خارجہ نے تعلیم کے شعبے میں کیے جانے والے اقدامات کی تعریف کی اور وزیر تعلیم کی کاوشوں کو سراہا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں