پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایرانی وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف کی ملاقات ،

باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال

جمعہ 24 مئی 2019 18:43

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایرانی وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف  کی ملاقات ،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کے دوران کہا کہ جنگ کسی کے مفاد میں نہیں، تمام فریقین کی خطے میں تنازعہ کے خاتمے کے لئے کوششوں کی ضرورت ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے خطے کی سلامتی اور استحکام کے لئے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں