فیس بک اکاونٹس ڈیٹا کیلئے پاکستان کی درخواستوں میں ریکارڈ اضافہ

5دسمبر 2018 کے دوران پاکستان کی جانب سے فیس بک سے ایمرجنسی اور لیگل پراسیس کے نام پر مجموعی طور پر ڈیٹا کے حصول کے لیے 1752 درخواستیں دی گئیں،ٹرانسپیرنسی رپورٹ

جمعہ 24 مئی 2019 19:57

فیس بک اکاونٹس ڈیٹا کیلئے پاکستان کی درخواستوں میں ریکارڈ اضافہ
اسلا م آ با د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2019ء) پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم فیس بک سے صارفین کا ڈیٹا حاصل کرنے کے لیے درخواستوں میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔فیس بک کی جانب سے 2018 کی دوسری ششماہی کی ٹرانسپیرنسی رپورٹ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے فیس بک استعمال کرنے والے افراد کے بارے میں معلومات کے حصول کے لیے ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا۔

جولائی سے دسمبر 2018 کے دوران پاکستان کی جانب سے فیس بک سے ایمرجنسی اور لیگل پراسیس کے نام پر مجموعی طور پر ڈیٹا کے حصول کے لیے 1752 درخواستیں دی گئیں، یہ تعداد جنوری سے جون 2018 کے دوران 1233، جولائی 2017 سے دسمبر 2017 کے دوران 1320 ، جنوری 2017 سے جون 2017 کے دوران 1050، جولائی 2016 سے دسمبر 2016 کے دوران 998، جبکہ جنوری 2016 سے جون 2016 کے دوران 719 تھی۔

(جاری ہے)

فیس بک کے مطابق پاکستانی حکومت نے 2360 صارفین یا اکا?نٹس کے بارے میں ڈیٹا طلب کیا، یہ تعداد جنوری سے جون 2018 کے دوران 1609، جولائی سے دسمبر 2017 تک 1800، جنوری سے جون 2017 تک 1540، جولائی 2016 سے دسمبر 2016 تک 142، جبکہ جنوری سے جون 2016 کے دوران 1015 تھی۔

2360 اکا?نٹس یا صارفین کے لیے 1752 درخواستوں میں سے فیس بک نے 51 فیصد پر تعاون کرتے ہوئے حکومت کو کسی قسم کا ڈیٹا یا معلومات فراہم کیں۔مجموعی طور پر لیگل پراسیس کے لیے 1634 درخواستوں میں سے 52 فیصد جبکہ 118 ایمرجنسی درخواستوں میں سے 47 فیصد پر فیس بک انتظامیہ کی جانب سے پاکستانی حکام کو ڈیٹا فراہم کیا گیا۔اس سے ہٹ کر بھی پاکستان کی جانب سے فیس بک سے کسی جرم کی تحقیقات کے لیے 709 درخواستوں کے ذریعے 488 صارفین یا اکا?نٹس کاڈیٹا یا ریکارڈ محفوظ کرنے کی درخواست کی گئی۔

430 درخواستوں کے ذریعے 580 صارفین یا اکاؤنٹس کا ڈیٹا یا ریکارڈ محفوظ کرنے کی درخواست کی گئی۔جنوری سے جون 2018 کے دوران 430 درخواستوں کے ذریعے 580 صارفین یا اکا?نٹس، جولائی سے دسمبر 2017 کے دوران 464 درخواستوں کے ذریعے 598 اکاؤنٹس یا صارفین ، جنوری سے جون 2017 کے دوران 399 درخواستوں کے ذریعے 613 اکا?ٹس یا صارفین ، جولائی سے دسمبر 2016 میں 442 ، جبکہ جنوری سے جون 2016کے دوران 280 درخواستوں کے ذریعے 363 صارفین یا اکا?نٹس کا ڈیٹا یا ریکارڈ محفوظ رکھنے کی درخواست کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں