وزیراعظم عمران خان کی وزیر توانائی عمر ایوب خان اور ان کی ٹیم کو 8 ماہ میں 81 ارب روپے اضافی جمع کرنے پر مبارکباد ،

58 ارب روپے بجلی چوری روکنے سے بچت ہوئی ملک میں اس وقت 80 فیصد سے زائد علاقے میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہو رہی، سحر اور افطار کے وقت زیرو لوڈ شیڈنگ ہے، وزیراعظم عمران خان کا سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام

جمعہ 24 مئی 2019 22:54

وزیراعظم عمران خان کی وزیر توانائی عمر ایوب خان اور ان کی ٹیم کو 8 ماہ میں 81 ارب روپے اضافی جمع کرنے پر مبارکباد ،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) وزیراعظم عمران خان نے وزیر توانائی عمر ایوب خان اور ان کی تمام ٹیم کو 8 ماہ میں 81 ارب روپے اضافی جمع کرنے پر مبارکباد دی ہے، 58 ارب روپے بجلی چوری روکنے سے بچت ہوئی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک میں اس وقت 80 فیصد سے زائد علاقے میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہو رہی، سحر اور افطار کے وقت زیرو لوڈ شیڈنگ ہے۔

انہوں نے عمر ایوب اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ وہ اسی طرح اچھا کام جاری رکھیں، یہ نیا پاکستان ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزید 120 ارب روپے آئندہ سال وصول ہوں گے، سرکلر ڈیپٹ پہلے ہی 38 ارب روپے سے کم ہو کر 26 ارب روپے تک آ چکا ہے اور آئندہ دسمبر تک یہ صفر ہو جائے گا جبکہ بقایا جات میں سے 100 ارب روپے اضافی ریکور ہوں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں