حکومت تیل وگیس کی تلاش ،دریافت اورپیداوار کیلئے نئی پالیسی کا اعلان آئندہ چند ماہ میں کریں گی، عمرایوب خان

ہفتہ 25 مئی 2019 12:40

حکومت تیل وگیس کی تلاش ،دریافت اورپیداوار کیلئے نئی پالیسی کا اعلان آئندہ چند ماہ میں کریں گی، عمرایوب خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) وفاقی وزیرپیٹرولئیم عمرایوب خان نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت تیل وگیس کی تلاش ،دریافت اورپیداوار کیلئے نئی پالیسی کا اعلان آئندہ چند ماہ میں کریں گی۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ رواں سال دسمبر میں 40 نئے کنووں کی نیلامی کا آغازکررہی ہے اس سے تیل اورگیس کے شعبے میں سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہاکہ رواں سال کے آخر میں خلیفہ پوائنٹ ریفائنری پراجیکٹ کا پر کام کاآغاز بھی ہوگا، اس منصوبہ پر8 ارب ڈالر کی لاگت آئیگی اوریہ پارکو اورمتحدہ عرب امارات کا مشترکہ منصوبہ ہے۔اس ریفائنری میں یومیہ 2 لاکھ50 ہزار بیرل خام تیل صاف کرنے کی گنجائش ہوگی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں