جعلی اکائونٹس کیس ،نیب نے سابق صدر آصف علی زر داری کو 29مئی کو طلب کرلیا

سابق صدر کو پاور پراجیکٹس، غیر قانونی ٹھیکوں کے کیس میں طلب کیا گیا، بلاول بھٹو کو بھی 29کو طلب کر رکھا ہے ، رپورٹ

ہفتہ 25 مئی 2019 14:56

جعلی اکائونٹس کیس ،نیب نے سابق صدر آصف علی زر داری کو 29مئی کو طلب کرلیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2019ء) جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب نے آصف زرداری کو 29 مئی کو نیب اولڈ ہیڈ کوارٹرز پیش ہونے کی ہدایت کی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سابق صدر کو پاور پراجیکٹس، غیر قانونی ٹھیکوں کے کیس میں طلب کیا گیا، آصف زرداری کا بیان نیب کی کمبائنڈ انوسٹی گیش ٹیم ریکارڈ کریگی۔23 مئی کو نیب طلبی پر آصف زرداری نے عدم پیشی کیلئے درخواست بھجوائی تھی، نیب نے بلاول بھٹو زرداری کو بھی 29 مئی کو طلب کر رکھا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں