حکومتی اخراجات کم کرنے کیلئےسویلین اور فوج ایک ساتھ ہیں، حفیظ شیخ
پائیدار ترقی کیلئے بجٹ میں کفایت شعاری کو اپنایا جائے گا، حکومتی اخراجات کم رکھے جائیں گے، سویلین، فوج، نجی سیکٹرزاور کاروباری شعبے ایک ساتھ کھڑے ہیں۔ وفاقی مشیر خزانہ حفیظ شیخ
ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 25 مئی 2019 18:27
(جاری ہے)
پروگرام لون دو سال سے رکے ہوئے تھے۔ ورلڈ بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے پروگرام لون لے سکیں گے۔
آئی ایم ایف رکن ملکوں کی مدد کیلیے بنایا گیا ہے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ ہوا، جلد آئی ایم ایف بورڈ معاہدے کی منظوری دے گا۔ آئی ایم ایف 6 ارب ڈالرکا پروگرام تین سال کیلئے ہے۔ آئی ایم ایف سے قرض3.2 فیصد شرح سود پر ملے گا۔آئی ایم ایف پروگرام سے دنیا کو مثبت پیغام جائے گا۔ آئندہ سال معیشت کے استحکام کا سال ہوگا، اسٹاک ایکسچینج نے 10سال ریکارڈ توڑ دیا۔ صرف چند روز میں 7 فیصد بہتری آچکی ہے۔ کاروباری افراد کا اعتماد بحال کریں گے۔ اعتماد بحال ہونے سے اسٹاک مارکیٹ میں تیزی آئی ہے۔ حفیظ شیخ نے کہا کہ اایمنسٹی اسکیم بہت آسان بنائی ہے۔ اسکیم کے تحت کیش ہے تو بینک میں دکھانا ہوگا۔حفیظ شیخ نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں پاک فوج اور سویلین ادارے سب ساتھ ہیں۔ ایک لاکھ کمپنیز ایس ای سی پی کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں، لیکن اس میں آدھی بھی ٹیکس نہیں دیتیں۔ایف بی آر کو 5ہزار 550ارب کا ہدف دیا گیا ہے۔ صرف 20 لاکھ لوگ ٹیکس دیتے ہیں۔ اسی طرح 5 کروڑ بینک اکاؤنٹ ہیں۔ لیکن صرف دس فیصد اکاؤنٹ ہولڈرز ٹیکس بھرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کومت نے نئے ذرائع سے ٹیکس نادہندگان کا ڈیٹا حاصل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کیلئے تیل کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہے۔ حفیظ شیخ نے بتایا کہ بجٹ میں کفایت شعاری نظر آئے گی۔ بجٹ میں حکومتی اخراجات کم سے کم رکھیں گے۔ بجٹ میں آمدنی کا ہدف 550 ارب ہوگا۔ بجٹ میں عام لوگوں پر اضافی بوجھ نہیں ڈالا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے نئے ذرائع سے ٹیکس نادہندگان کا ڈیٹا حاصل کیا ہے۔ 28 ممالک سے 1لاکھ 52 ہزار پاکستانیوں کا ڈیٹا حاصل کیا گیا ہے۔ حفیظ شیخ نے کہا کہ 50 لاکھ گھروں کے ہاؤسنگ پروگرام سے 28سیکٹرز میں ملازمتیں پیدا ہوسکتی ہیں۔ اب مالی معاملات پر کام ہورہا ہے، اگلے سال تعمیراتی کام شروع ہوجائے گا۔ نوجوان پروگرام کیلئے 100ارب رکھے جا رہے ہیں، زرعی شعبہ ایسا ہے جہاں نوکریاں پیدا ہوسکتی ہیں۔اسی طرح مینوفیکچرنگ میں نوکریاں پیدا ہوں گی۔ ترقیاتی منصوبے سڑکیں اور ڈیمز و دیگر منصوبے بھی تعمیر کریں گے۔ جس کیلئے 925ارب روپے کا ترقیاتی پروگرام دیا جا رہا ہے۔ بجلی صارفین کیلئے300ارب اور احساس پروگرام کیلئے180ارب رکھے گئے ہیں۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وفاقی وزیر برائے بحری امور قیصر احمد شیخ کی بنگلہ دیش کے 53ویں قومی دن کی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی ..
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
متحدہ عرب امارات اورپاکستان کے درمیان دیرینہ، تاریخی اوربرادرانہ تعلقات ہیں ، وزیرخزانہ محمداورنگزیب ..
پاکستان پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی باجوڑ میں پی پی پی رہنما اخوند زادہ چٹان پر حملے کی ..
شیر افضل مروت کا بیان پاکستان کی معاشی بہتری کے حوالے سے سعودی سرمایہ کاری میں رخنہ اندازی ڈالنے کی گھنائونی ..
مرکزی چئیرمین قومی وطن پارٹی آفتاب خان شیرپاؤ کا پیپلزپارٹی کے رہنما اخونزادہ چٹان کی گاڑی پر حملہ پر ..
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی ..
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان ..
تربیتی شیڈول"پاک حج ایپ " پر اپ لوڈ کر دیا گیا ہے، تمام عازمین اپنے تربیتی شیڈول کے مطابق مراکز سے رجوع ..
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
بانی پی ٹی آئی کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمہ میں درخواست ضمانت قبل از گرفتاری کی سماعت ملتوی کردی گئی
پی ٹی آئی رہنمائوں کے خلاف توڑ پھوڑ ، احتجاج پر درج مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان کی ملاقات
-
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
-
گوجرخان پولیس کی موثر کارروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
سوات ،نوجوان نے خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وزیراعلی سندھ نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8وزرا کو شامل کرلیا
-
سوشل میڈیا پر میرا کوئی اکائونٹ نہیں، سابق کرکٹر سعید انور
-
شاہین آفری سے تعلق پرانا اور مضبوط ہے ، بابر اعظم