عید کے بعد وفاقی کابینہ میں تبدیلیوں کا ٹریلر چلے،شیخ رشید

وزیراعظم کارکردگی کا جائزہ لیں گے اور ایک ، دو وزراء کے عہدے تبدیل ہونگے،گفتگو

ہفتہ 25 مئی 2019 21:44

عید کے بعد وفاقی کابینہ میں تبدیلیوں کا ٹریلر چلے،شیخ رشید
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2019ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عید کے بعد وفاقی کابینہ میں تبدیلیوں کا ٹریلر چلے کچھ وفاقی وزیروں کی تبدیلی ہوگی میڈیا رپورٹس کے مطابق شیخ رشید نے اپنے بیان میں کہا کہ عید کے بعد وفاقی کابینہ کی کارکردگی کا وزیراعظم ایک بار پھر جائزہ لیں گے اور تبدیلیوں کا ٹریلر چلے گا ایک د و وفاقی وزراء کے عہدے تبدیل ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں