فواد چوہدری نے مفتی منیب الرحمان کے رویت ہلال کے حوالے سے بیان کو سازش قرار دے دیا

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ مسلمان قومِ علم ہے، یہ ممکن ہی نہیں کہ مسلمانوں کو تحقیق اور جدید علوم سے محرومیت کی تعلیم دی جائے، وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ ہفتہ 25 مئی 2019 22:00

فواد چوہدری نے مفتی منیب الرحمان کے رویت ہلال کے حوالے سے بیان کو سازش قرار دے دیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہترین۔25مئی2019ء) وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے مفتی منیب الرحمان کے رویت ہلال کے حوالے سے بیان کو سازش قرار دے دیا ہے۔ مفتی منیب الرحمان نے ایک وڈیو پیغام میں چاند دیکھنے کے لیے سائنسی طریقہ کار کو اختیار کرنے کو غیر شرعی قرار دیا جس پر فواد چوہسری نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تقریباََ دو سو سال پہلے پرنٹنگ پریس کو اسی طرح ممنوعہ قرار دیا تھا اور پھر ایسے ہی لاؤڈ سپیکر اور ٹرین کے سفر کو بھی غیر شرعی قرار دیا گیا تھا لیکن رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ مسلمان قومِ علم ہے، یہ ممکن ہی نہیں کہ مسلمانوں کو تحقیق اور جدید علوم سے محرومیت کی تعلیم دی جائے۔

وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ یہ بیان انہیں سازش لگتا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ مفتی منیب الرحمان نے ایک وڈیو پیغام میں کہا تھا کہ چاند کی ریت کے حوالے سے فقہ کی کتابوں میں واضح احکامات ہیں اس لیے ان کا مفہوم بدل کر قبول نہیں کیا جاسکتا اور اگر آنکھ سے چاند نظر نہ آئے اور سائنس کہے کہ چاند کی پیدائش ہو گئی ہے تو شرع کے مطابق عید یا روزہ نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے کہا کہ عید یا رمضان کے لیے چاند کا آنکھ سے نظر آنا ضروری ہے۔
وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی نے اس بیان کو سازش قرار دے دیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے فواد چوہدری چاند دیکھنے کے حوالے سے رویت ہلال کمیٹی کو ختم کرنے کا عندیہ دے چکے ہیں اور انہوں نے ایک سائنسی قمری کیلنڈر بھی تیار کروا لیا جس کے ذریعے اگلے 5سالوں کی عیدین اور رمضان کا پتا چل سکتا ہے اور اس حوالے سے ویب سائٹ اور ایپ بنا کر شرعی کونسل کو بھیج دی گئی ہے جہاں سے منظوری کے بعد عیدین اور رمضان کے لیے رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس بلانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

فواد چوہدری نے اس سے پہلے بھی تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ رویتِ ہلال کا ایک اجلاس پر 40لاکھ روپے خرچ کر دیے جاتے ہیں اور پھر بھی ملک میں دو دو عیدیں منائی جاتی ہیں اس لیے سائنسی قمری کیلنڈر سے یہ جھگڑا ختم ہو جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں