معصوم فرشتہ کے قتل میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کر کے عبرت کا نشان بنایا جائے،

انصاف کی فراہمی اور ظلم کے خاتمے کو یقینی بنانا ہوگا،اسپیکر اسد قیصر

ہفتہ 25 مئی 2019 23:43

معصوم فرشتہ کے قتل میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کر کے عبرت کا نشان بنایا جائے،
اسلام آباد 25 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ معصوم فرشتہ کے قتل میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کر کے عبرت کا نشان بنایا جائے، انصاف کی فراہمی اور ظلم کے خاتمے کو یقینی بنانا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ سے اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ نصاف کی راہ میں حائل رکاوٹ کو برداشت نہیں کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے فرشتہ کے خاندان سے ملاقات کی تھی جس میں میں نے انہیں انصاف کے تمام تقاضوں کو پورا کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی۔اسپیکر کا مزید کہنا تھا کہ جوڈیشل انکوائری مکمل ہونے تک میں متاثرہ خاندان سے رابطے میں ہوں اس معاملے کو منتقی انجام تک پہچنے تک میں چین سے نہیں بیٹھو گا۔

(جاری ہے)

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں بحثیت عوامی نمائندے ہماری یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم اس قسم کے بہیمانہ فعل کرنے والے درندہ صفت انسانوں کو قانون کے مطابق عبرت ناک سزاز دے دلوائیں تاکہ آئندہ کے لیے ایسے واقعات رونما نہ ہو سکیں۔وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو ننھی فرشتہ قتل کیس کی تفتیش کی پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ قتل کی جانے والی معصوم فرشتہ کے کیس کی جوڈیشل انکوائری کا آغاز کردیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ننھی فرشتہ قتل کیس میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی نہیں برتی جائے گی اور انصاف کے تمام تقاضوں کو پورا کیا جائے گا۔ وزیر داخلہ نے کہ قانوں نافذ کرنے والے ادارے اور اسلام آباد انتظامیہ متاثرہ خاندان کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اس سلسلے میں انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں