چینی نائب صدر پاکستان پہنچ گئے

وانگ کشان 3روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں، چینی نائب صدر وزیراعظم عمران خان اور صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات کریں گے،اہم معاہدوں کا بھی امکان

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 26 مئی 2019 15:00

چینی نائب صدر پاکستان پہنچ گئے
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مئی2019) چینی نائب صدر وانگ کشان آج 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں، وانگ کشان اس دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان صدر مملکت عارف علی سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ ترجمان دفترخارجہ نے کہاہے کہ چین کے نائب صدر وانگ کشان آج اسلام آباد پہنچیے ہیں اور وہ 26 مئی سے 28 مئی تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔

دفتر خارجہ کے حکام کے مطابق وانگ کشان چائنہ کمیونسٹ پارٹی کے خارجہ امور کے کلیدی رکن ہیں۔ حکام نے بتایاکہ چینی نائب صدر کا دورہ پاکستان اور چین کے درمیان اعلی سطحی تبادلوں کو جاری رکھنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ نومبر 2018 اور حالیہ دوسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں وزیر اعظم کی شرکت کے بعد سے اعلی سطحی تبادلوں میں مزید تیزی آئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ چینی نائب صدر وانگ کشان اپنے دورہ پاکستان میں صدر ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان سے ملاقاتیں کریں گے،مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کیلئے معاہدوں اور مفاہمتی یاداشتوں پر پاکستان اور چین دستخط کریں گے۔

اس حوالے سے سکیورٹی کے انتظامات کو فول پروف بنانے کے لیے سخت اقدامات کیے گئے جبکہ اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ 2دن تک اسلام آباد اور راولپنڈی میٹرو بس بند رہے گی۔ میٹرو بس 27اور28مئی کو بند رہے گی اور 29مئی بروز بدھ سے دوبارہ کام شروع کر دے گی۔ وانگ کشان اتوار کی سہہ پہر اسلام آباد ائیرپورٹ پر پہنچے جہاں ان کا استقال کیا گیا اور اب وہ وزیراعظم عمران خان سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کریں گے۔ چینی صدر 3روز تک پاکستان میں رہیں گے اور اس دوران وہ کئی منصوبوں کا افتتاح بھی کریں گے اور کچھ معاہدوں پر بھی دستخت کریں گے۔ چینی نائب صدر پاکستان کے دیگر حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں