وزیراعظم عمران خان کا نریندر مودی کو فون

وزیراعظم عمران خان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو فون کر کے الیکشن جیتنے پر مبارکباد دی ، خطے میں امن کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے، وزیراعظم

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 26 مئی 2019 16:32

وزیراعظم عمران خان کا نریندر مودی کو فون
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مئی2019) وزیراعظم عمران خان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو فون کیا ہے۔ دفترِ خارجہ نے بتایا ہے کہ وزیراعظم نے بھارتی ہم منصب کو فون کر کے لوک سبھا کے الیکشن میں بی جے پی کو جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔ دفترِ خارجہ کے مطابق وزیراعظم نے جنوبی ایشیا میں امن، ترقی و خوشحالی کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ان مقاصد کے حصول کے لیے نریندر مودی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں اور دونوں ممالک کو مل کر کام کرنا چاہیے۔

یاد رہے کہ بھارت میں 7 ہفتے تک چلنے والے انتخابات کے نتائج کا حتمی اعلان کردیا گیا ہے جس کے مطابق لوک سبھا کی 542 نشستوں میں سے بی جے پی 303شستوں پر آگے ہے جبکہ مجموعی طور پر 350 نشستوں پر اس کا اتحاد آگے ہے.میڈیا رپورٹس کے مطابق لوگ سبھا کی 542 نشستوں کے غیر سرکاری حکمران اتحاد نیشنل ڈیموکریٹکس سب سے آگے ہے۔

(جاری ہے)

نیشنل ڈیموکریٹکس الائنس کی سربراہی بھارتیہ جنتہ پارٹی بی جے پی کر رہی ہے جس میں 14 جماعتیں شامل ہیں۔

اس اتحاد نے 350سیٹیں جیت کر اپوزیشن کو چاروں شانے چت کر دیا۔جس میں 294 نشستیں بی جے پی نے جیتیں۔اقتدار کون سنبھالے گا اس کا فیصلہ آج کیا جائے گا،اکثریت حاصل کرنے کے بعد بی جے پی کا ملک گیر جشن شروع ہو گیا ہے۔ کانگریس 52سیٹیں جب کہ وائے ایس آر سی پی 23 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ اس طرح بی جے پی اکیلی ہی حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی ہے اور نریندر مودی دوبارہ بھارت کے وزیراعظم بننے والے ہیں اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو فون کیا ہے۔

دفترِ خارجہ نے بتایا ہے کہ وزیراعظم نے بھارتی ہم منصب کو فون کر کے لوک سبھا کے الیکشن میں بی جے پی کو جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔ دفترِ خارجہ کے مطابق وزیراعظم نے جنوبی ایشیا میں امن، ترقی و خوشحالی کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ان مقاصد کے حصول کے لیے نریندر مودی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں اور دونوں ممالک کو مل کر کام کرنا چاہیے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں