گ*بجلی مہنگی اور ٹیکس بڑھانے کی پھر سے کہانیاں سنائی جارہی ہیں،چودھری رفعت جاوید

ظ*عمران خان پاکستانی معیشت کو برباد کرنے پر تلے ہوئے ہیں،ڈپٹی میئر اسلام آباد

اتوار 26 مئی 2019 20:16

) اسلام آباد(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آباد کے رہنما وڈپٹی میئر اسلام آباد چودھری رفعت جاوید نے کہاہے کہ بجلی مہنگی اور ٹیکس بڑھانے کی پھر سے کہانیاں سنائی جا رہی ہیں،اگر بجلی اور ٹیکس بڑھائے گئے تو اس سے غریب عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا،عمران خان پاکستانی معیشت کوبرباد کرنے پر تلے ہیں۔انہوں نے کہاکہ قرض پر خودکشی کو ترجیح دینے والے ناہل حکمرانوں نے ملک کو آئی ایم ایف کا گروی رکھ دیاہے،سلیکٹڈ حکومت نے غریب عوام کو زندہ درگزرکرنے کیلئے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا ہے،ملک میں آج تک اتنی مہنگائی نہیں ہوئی جتنی آج ہے،پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت نے ملکی معیشت کو تباہ کردیا ہے،جب سے یہ حکومت آئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ مہنگائی کے سونامی نے پاکستانی عوام کا جینامشکل کردیا ہے،پی ٹی آئی حکومت جب سے آئی ہے مہنگائی کاریلا آگے سے آگے بڑھتا جا رہاہے،بجلی،گیس کے نرخ تو بڑھے ہی تھے مگر پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی وجہ سے جوحالات خراب ہوئے ہیں اس نے عوام کا جینا محال کردیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حکومت مہنگائی سے پریشان عوام سے جینے کا حق چھین رہی ہے ،روزگار رک گئے ہیں،مزدور گھربیٹھ گئے ہیں،تنخواہ دار طبقے کی تنخواہیں وہی پرانی،حکومت بتائے کہ مجبور عوام انکی نااہلی کا بوجھ مزید کیسے برداشت کریں،مہنگائی ،بے روزگاری،امن وامان کی خراب صورتحال پر اگر عوام احتجاج کرتے ہیں تو یہ ان کا آئینی حق ہے ،حکمران جو بڑے بڑے بول بولتے رہیں ہیں اب وہ سب کچھ ان کے سامنے آ رہا ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں