yاسلام آباد میں ریپڈ ریسپانس فورس اور سی ایئی ڈی کا محکمہ ختم

اتوار 26 مئی 2019 21:15

:اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2019ء) وزیراعظم کے حکم پر وزارت داخلہ نے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے شہر اقتدار میں ریپڈ ریسپانس فورس اور سی آئی ڈی کا محکمہ ختم کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے انسداد دہشت گردی کا محکمہ قائم کر دیا گیا ہے جبکہ کرائم انویسٹی گیشن اور ریپڈ ریسپانس فورس کے شعبہ سی ٹی ڈی کو ضم کر دیا گیا ہے۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) صوبوں کی طرح کے مینڈیٹ کے مطابق کام کرے گی۔ اس میں ایک سال تک مزید کوئی نئی بھرتی نہیں کی جا سکے گی۔ یہ فورس سی ایئی ڈی کے اہلکاروں کے ساتھ ہی کام کرے گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں