پاکستان،چین کا اسٹریٹیجک تعاون اورشراکت داری کومزید وسعت دینےکا عزم

پاکستان اور چینی قیادت کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات، چینی صدرکا پاک چین دو طرفہ تعلقات پر اظہار اطمینان، چین اور پاکستان اقتصادی راہداری کیلئے پرعزم ہیں۔وزیراعظم عمران خان کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 26 مئی 2019 23:40

پاکستان،چین کا اسٹریٹیجک تعاون اورشراکت داری کومزید وسعت دینےکا عزم
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 مئی 2019ء) پاکستان اور چین نے اسٹریٹیجک تعاون اور شراکت داری کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے، پاکستان اور چینی قیادت کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے،چینی صدر وانگ چی شن نے پاک چین دو طرفہ تعلقات پر اظہارِاطمینان کیا، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چین اور پاکستان اقتصادی راہداری کیلئے پُرعزم ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی نائب صدر پاکستان کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ آج پاکستان اور چینی قیادت کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔ وزیر اعظم عمران خان نے مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت کی۔ جبکہ چینی نائب صدر وانگ چی شن نے چینی وفد کی قیادت کی۔ اعلامیہ کے بتایا گیا کہ  دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات اورعلاقائی صورتحال سمیت جنوبی ایشیاء میں حالیہ واقعات پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

دونوں ممالک نے اسٹریٹیجک تعاون اور شراکت داری کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ تمام شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ چینی صدر وانگ چی شن نے پاک چین دو طرفہ تعلقات پر اظہارِاطمینان کیا۔ انہوں نے ہمسایہ ملکوں سے تعاون اور امن کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف بھی کی۔ چینی نائب صدر وانگ چی شن نے گرم جوش میزبانی پروزیر اعظم سے اظہارِ تشکر کیا۔

چینی صدر نے کہا کہ معاشی ترقی اور سماجی بہبود کیلئے پُرعزم ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابی قابل تحسین ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ گزشتہ ماہ دورہ چین کے دوران اہم ملاقاتیں سود مند رہیں۔ چین صدر شی جن کا روڈ اینڈ بیلٹ منصوبہ قابل تحسین ہے۔ بیلٹ اینڈروڈ منصوبہ پائیدار ترقی اور خطے کے درمیان رابطوں کیلئے انتہائی مئوثر ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ چین اور پاکستان اقتصادی راہداری کیلئے پُرعزم ہیں۔ اقتصادی راہداری سے زراعت، صنعتی، سماجی و معاشی ترقی کو فروغ ملے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں