اسلام آباد ہائی کورٹ نے مشیر خزانہ حفیظ شیخ کو بجٹ پیش کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد کر دی

پیر 27 مئی 2019 13:23

اسلام آباد ہائی کورٹ نے مشیر خزانہ حفیظ شیخ کو بجٹ پیش کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد کر دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2019ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے مشیر خزانہ حفیظ شیخ کو بجٹ پیش کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد کر دی ۔ پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست مسترد کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے کہاکہ قانون کے مطابق مشیر خزانہ اس وقت بجٹ پیش نہیں کرسکتے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ رولز میں کہاں لکھا ہے کہ بجٹ کون پیش کرسکتا ہے، آپ کو تیاری کرکے آنا چاہیے۔چیف جسٹس نے کہاکہ ایسی پٹیشن اس عدالت میں نہ لایا کریں۔ بعد ازاں حفیظ شیخ کو بجٹ پیش کرنے سے روکنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی گئی

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں