جعلی اکائونٹس کیس ، زرداری کے قریبی ساتھی یونس قدوائی مسلسل چوتھی سماعت پر غیر حاضری پر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو پیش کر نے کاحکم، اگلی سماعت پر تمام ملزمان کو ریفرنس کی کاپیاں فراہم کی جائیں گی،احتساب عدالت

پیر 27 مئی 2019 14:16

جعلی اکائونٹس کیس ، زرداری کے قریبی ساتھی یونس قدوائی مسلسل چوتھی سماعت پر غیر حاضری پر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2019ء) احتساب عدالت نے جعلی اکائونٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی یونس قدوائی مسلسل چوتھی سماعت پر غیر حاضری پر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر تے ہوئے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو پیش کر نے کاحکم دیاہے ۔ پیر کو احتساب عدالت میں جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی حسین سید، متانت علی اور دیگر کیخلاف دائر ریفرنس پر سماعت جج محمد بشیر نے کی ۔

ریفرنس میں سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی حسین سید اور سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی یونس قدوائی سمیت 9 ملزمان نامزد ہیں ، 9 میں سے 4 ملزمان عدالت کے روبرو پیش ہوئے ،سمیع الدین اور متانت علی عدالت میں پیش ہوئے ،ملزم نجم الزمان کو جیل سے پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

دور ان سماعت ملزمان میں سید خالد ظفر ہاشمی، حسین سید، سید جمیل احمد، عبد الرشید کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی گئی ۔

سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی یونس قدوائی مسلسل چوتھی سماعت پر غیر حاضر رہے جس پر عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی یونس قدوائی مسلسل چھوتی سماعت پر غیر حاضری پر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر تے ہوئے اگلی سماعت پر تمام ملزمان کو پیش ہونے کا حکم دیا ۔ عدالت نے کہاکہ اگلی سماعت پر تمام ملزمان کو ریفرنس کی کاپیاں فراہم کی جائیں گی۔ بعد ازاں ریفرنس کی سماعت 11 جون تک ملتوی کر دی گئی ۔ملزمان پر سندھ میں فلاحی پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا الزام ہے ،ملزمان کی ملی بھگت سے مندر اور لائبریری کے پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ سے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں