وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان سے آزربائیجان کے سفیر علی علیزادہ کی ملاقات

دونوں ممالک کے مابین براہ راست پروازیں شروع کرنے پر پر اتفاق

پیر 27 مئی 2019 15:14

وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان سے آزربائیجان کے سفیر علی علیزادہ کی ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2019ء) وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان سے آزربائیجان کے سفیر علی علیزادہ نے ملاقات کی جس میں ہوا بازی کے شعبے میں باہمی تعلقات اور دونوں ممالک کے مابین براہ راست پروازیں شروع کرنے پر پر اتفاق کیاگیا۔وفاقی وزیرغلام سرور خان نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے برادرانہ تعلقات ہیں اور یہ تعلقات تعظیم اور ایک دوسرے پر بھروسے کی وجہ سے قائم ہیں۔

آزربائیجان کے سفیر علی علیزادہ نے کہا کہ آذربایجان بھی پاکستان سے اپنے روابط بڑھانے پر یقین رکھتا ہی1993 میں پاکستان اور آذربائیجان کے مابین ڈرافٹ ایئر سروس ایگریمنٹ بنایا گیا30 ستمبر 2009 میں دونوں ممالک کے درمیان ایک ایم او یو بھی بنایا گیا جس کے تحت پی آئی اے (پاکستان) کو 7 ہفتہ وار فلائٹس1500 سیٹوں کے ساتھ دی جانی تھی، اسی طرح ازل سلک وے ویسٹ( آذربائیجان) کو بھی 7 ہفتہ وار فلائٹس 1500 سیٹوں کے ساتھ دی جانی تھی،اس کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان ہوائی روابط بنانے کے لیے ترکی ایئر لائن کو استنبول سے لاہور /اسلام آباد بارابطہ باکو کا روٹ دیا گیا مگر کم مسافروں کی وجہ سے ترکی ایئر لائن استنبول۔

(جاری ہے)

باکو۔ اسلام آباد روٹ کو جاری رکھنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔شعبہ ہوا بازی میں تعلقات بڑھانے کی ایک بڑی وجہ پاکستانی سیاحوں کا آذربایجان جانا ہے، پچھلے کچھ سالوں سے کاروبار اور سیاحت کے لیے بہت سارے پاکستانیوں نے آذربایجان کا رخ کیا ہی.یہاں تک کے باکو کو نیا دبئی بھی کہا جانے لگا ہے کہ باکو دوسرے شہروں کی نسبت سستا بھی ہے، صرف 2018 میں تقریبًا 25000 پاکستانی سیاحوں نے آذربائیجان کا رخ کیاجبکہ 2017 میں 17 556 پاکستانی سیاح آذربائیجان گئے،جنوری 2017 میں حکومت آذربائیجان نے آن لائن ویزے کا انعقاد کیاجو پاکستان میں بہت جلد مقبول ہو گیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں